کوئٹہ کے نواحی علاقے ہزار گنجی میں دھماکا3 افراد جاں بحق اور7 زخمی

ابتدائی تفتیش کے مطابق دھماکا خیز مواد موٹرسائیکل میں نصب تھا، پولیس ذرائع


ویب ڈیسک October 25, 2020
زخمیوں کو قریبی اسپتال منتقل کردیا گیا ہے، پولیس۔ فوٹو : سوشل میڈیا

ہزار گنجی میں دھماکے کے نتیجے میں 3 افراد جاں بحق اور 7 زخمی ہوگئے۔

ایکسپریس نیوز کے مطابق کوئٹہ کے نواحی علاقے ہزار گنجی میں دھماکے کے نتیجے میں 3 افراد جاں بحق اور 7 زخمی ہوگئے، دھماکے کے بعد جائے وقوعہ سے ریسکیو اہلکاروں نے زخمیوں کو فوری طور پر قریبی اسپتال منتقل کیا جہاں انہیں طبی امداد فراہم کی جارہی ہے جب کہ پولیس اور قانون نافذ کرنے والے اداروں نے دھماکے کی جگہ کو سیل کرکے شواہد اکٹھے کرنا شروع کردیے ہیں۔

پولیس ذرائع کا کہنا ہے کہ ابتدائی تفتیش کے مطابق دھماکا خیز مواد موٹرسائیکل میں نصب تھا تاہم مزید تحقیقات کے بعد دھماکے کی اصل وجوہات سامنے آسکیں گی۔

دوسری جانب کوئٹہ میں اپوزیشن جماعتوں کے اتحاد کا تیسرا جلسہ جاری ہے اور دہشت گردی کے خدشے کے پیش نظر سیکیورٹی کے انتہائی سخت انتظامات کئے گئے ہیں۔ موٹر سائیکل کی ڈبل سواری پر پابندی ہے جب کہ شہر بھر میں موبائل فون سروس بھی ہے۔ اس کے علاوہ کسی بھی ناخوشگوار واقعے کی صورت میں طبی امداد کی بروقت فراہمی کے لیے سرکاری اسپتالوں میں ایمرجنسی نافذ ہے۔

 

تبصرے

کا جواب دے رہا ہے۔ X

ایکسپریس میڈیا گروپ اور اس کی پالیسی کا کمنٹس سے متفق ہونا ضروری نہیں۔

مقبول خبریں