کوئٹہ ایئرپورٹ روڈ پرفائرنگڈی ایس پی انویسٹی گیشن جمیل کاکڑ جاں بحق
ڈی ایس پی جمیل کاکڑ کے جسد خاکی کو سول اسپتال کوئٹہ منتقل کردیا گیا ہے
ایئرپورٹ روڈ پر فائرنگ سے ڈی ایس پی انویسٹی گیشن جمیل کاکڑ جاں بحق اور ان کے محافظ زخمی ہوگئے۔
ایکسپریس نیوز کے نمائندے عرفان رانا کے مطابق ڈی ایس پی جمیل کاکڑ کوئٹہ کے علاقے کلی گل محمد میں واقع اپنی رہائش گاہ سے نکلے ہی تھے کہ موٹرسائیکل پر سوار نامعلوم افراد نے ان پر فائرنگ کردی جس کے نتیجے میں ڈی ایس پی جمیل کاکڑ موقع پر ہی جاں بحق ہوگئے۔
جمیل کاکڑ سریاب سرکل میں ایس پی انویسٹی گیشن کے فرائض سرانجام دے رہے تھے اور تمام حساس نوعیت کے مقدمات ان کی زیر تفتیش تھے جس کی وجہ سے انھیں دھمکیاں بھی موصول ہورہی تھیں۔