آرمی چیف کی ہدایت پر گلوکار شوکت علی سی ایم ایچ لاہور منتقل

جگر کے عارضے میں مبتلا گلوکار شوکت علی سندھ کے گمبٹ انسٹی ٹیوٹ میں زیر علاج تھے


Showbiz Reporter October 25, 2020
جگر کے عارضے میں مبتلا گلوکار شوکت علی سندھ کے گمبٹ انسٹی ٹیوٹ میں زیر علاج تھے (فوٹو: فائل)

چیف آف آرمی اسٹاف جنرل قمر جاوید باجوہ کی ہدایت پر بیمار گلوکار شوکت علی کو سی ایم ایچ لاہور منتقل کردیا گیا جہاں ڈاکٹروں نے ان کا علاج شروع کردیا۔

ایکسپریس کے مطابق جگر کے عارضہ میں مبتلا فوک گلوکار شوکت علی کو چیف آف آرمی اسٹاف جنرل قمر جاوید باجوہ کی خصوصی ہدایت سی ایم ایچ لاہور میں داخل کرایا گیا ہے جہاں ان کا علاج جاری ہے۔ گلوکار شوکت علی کو چند روز قبل وزیر اعلیٰ سندھ سید مراد علی شاہ کی ہدایت پر سندھ کے گمبٹ انسٹی ٹیوٹ میں داخل کرایا گیا تھا جہاں وہ کئی روز زیر علاج رہے تاہم اب انہیں لاہور منقتل کر دیا گیا ہے۔

اسپتال پہنچنے پر ایم ایس سی ایم ای بریگیڈیئر عامر بن طاہر نے ان کا استقبال کیا اور انہیں پھول پیش کیے۔ اس موقع پر لیفٹیننٹ جنرل مجید احسان بھی موجود تھے۔ شوکت علی کے بیٹے گلوکار امیر شوکت نے چیف آف آرمی اسٹاف کا شکریہ ادا کیا۔ دوسری جانب ڈی جی آئی ایس پی آر کی طرف سے بھی گلوکار شوکت علی کے لیے پھول بھجوائے گئے۔

واضح رہے کہ شوکت علی کو حکومت کی جانب سے پرائیڈ آف پرفارمنس ایوارڈ سے بھی نوازا جاچکا ہے۔ انہوں نے صوفیانہ کلام اور پنجابی گانوں میں بھی خوب نام کمایا، 1965ء کی جنگ میں ان کا گایا ہوا ملی نغمہ، ''جاگ اٹھا ہے سارا وطن'' اب بھی جوانوں کو جوش دلاتا ہے۔

تبصرے

کا جواب دے رہا ہے۔ X

ایکسپریس میڈیا گروپ اور اس کی پالیسی کا کمنٹس سے متفق ہونا ضروری نہیں۔

مقبول خبریں

رائے

شیطان کے ایجنٹ

Nov 24, 2024 01:21 AM |

انسانی چہرہ

Nov 24, 2024 01:12 AM |