اسکواش کا فروغ 50 لاکھ روپے کی خصوصی گرانٹ جاری
نئے کھلاڑیوں کو مناسب تربیت و مواقع میسر آئیں تو وہ آگے چل کر وطن کا نام روشن کر سکتے ہیں، صدر مملکت ممنون حسین
لاہور:
صدر مملکت ممنون حسین نے عالمی اسکواش میں پاکستان کے کھوئے ہوئے مقام کو واپس لانے اور ملک میں کھیل کے فروغ کے لیے 50 لاکھ روپے کی خصوصی گرانٹ جاری کردی۔
انتہائی باوثوق ذرائع سے معلوم ہوا ہے کہ پاکستان اسکواش فیڈریشن کے سینئر نائب صدر ایئر وائس مارشل سید رضی نواب نے اسلام آباد کے ایوان صدر میں صدر پاکستان سے ملاقات کی، انھوں نے ممنون حسین کو اسکواش کے معاملات اور ملک میں کھیل کے زوال کی وجوہات سے آگاہ کیا، صدر نے اس موقع پر ماضی میں اسکواش کے لیے گراں خدمات انجام دینے والے ہاشم خان، اعظم خان، روشن خان اور بعدازاں قمر زماں، جہانگیر خان اور جان شیر خان جیسے کھلاڑیوں کی کارکردگی کو خراج تحسین پیش کیا۔
انھوں نے کہا کہ ان عظیم پلیئرز پر ملک و قوم کو ناز ہے مگر بدقسمتی سے اب ایسے اسٹارزکا فقدان ہو گیا، صدر مملکت نے کہا کہ اگر نئے کھلاڑیوں کو مناسب تربیت و مواقع میسر آئیں تو وہ آگے چل کر وطن کا نام روشن کر سکتے ہیں، حکومت اس ضمن میں بھر پور مدد اور تعاون کرے گی، دریں اثناء فیڈریشن کے سیکریٹری گروپ کیپٹن عامر نواز نے صدر پاکستان کی جانب سے 50 لاکھ روپے کی خصوصی اعانت فراہم کرنے کی تصدیق کرتے ہوئے کہاکہ اس سے ملک میں اسکواش کو فروغ حاصل ہوگا ۔