پی ڈی ایم کا بیانیہ ملک پر حملہ’’آزاد بلوچستان‘‘ کا نعرہ قابل مذمت ہے شبلی فراز
نواز شریف نے جلسے میں پھر غلط باتیں کیں، وفاقی وزیر اطلاعات، بلی تھیلے سے باہر آ گئی، مراد سعید
KARACHI:
وفاقی وزیر اطلاعات شبلی فراز نے کہا ہے کہ پی ڈی ایم جلسے میں ''آزاد بلوچستان'' کے نعرے اور بیانیہ کی شدید مذمت کرتے ہیں، بنارسی ٹھگوں نے بلوچستان میں پڑاؤ ڈال رکھا ہے۔
نوازشریف نے اداروں کیخلاف پھر غلط باتیں کیں، پی ڈی ایم کے لوگ دشمنوں کی زبان بول رہے ہیں، جب لائن کراس ہو جائے تو ریاست کو عملی اقدامات کرنا ہوں گے لوگ آتے جاتے رہتے ہیں، ملکی اداروں سے بڑا کوئی نہیں ہے۔
پریس کانفرنس میں انھوں نے کہا جے یو پی کے رہنما شاہ اویس نورانی نے ''آزاد بلوچستان''کا بیانیہ پیش کیا اور جلسے میں شریک کسی بھی جماعت کی جانب سے کوئی ردعمل سامنے نہیں کیا جس کا مطلب ہوا کہ وہ بھی بھارت اور اسرائیل کے بیانیے پر کارفرما ہیں۔ پی ڈی ایم کے جلسے میں ایک شخص نے پاک فوج کو ٹارگٹ کیا لیکن وہ بھول جاتے ہیں کہ یہ وہ فوج ہے جس نے دہشت گردی کیخلاف جنگ میں قربانیاں دیں۔
بلاول سوئس بینکوں میں رکھے65 ملین ڈالرز کا جواب دیں،وہ والد سے پوچھیں کہ انہوں نے عوام سے روٹی کپڑا اور مکان کیوں چھینا؟ شبلی فراز نے کہا پی ڈی ایم کا بیانیہ ملک دشمن عناصر کی تائید کررہا ہے۔ یہ بیانیہ دراصل ملک پر حملہ ہے اور اس ضمن میں عملی اقدامات ہونے چاہئیں اور ضرور ہوں گے۔
پی ڈی ایم کے تانے بانے کہیں اور ملتے ہیں۔ پاک فوج نے پاکستان کو شام، افغانستان اور عراق نہیں بننے دیا۔ مہنگائی نہیں ہونی چاہئے،آئندہ2 ہفتوں میں نمایاں فرق دیکھیں گے۔ ن لیگ کی طرف سے اورنج ٹرین کے افتتاح پر ردعمل ظاہر کرتے ہوئے شبلی فراز نے کہا ن لیگ والے پشیمانی، ندامت اور معافی کے بجائے جشن منا کر ڈھٹائی کا ثبوت دے رہے ہیں۔
وفاقی وزیر مواصلات مراد سعید نے پریس کانفرنس میں کہا کہ پاکستان کو توڑنے والوں کی راہ میں عمران خان رکاوٹ ہے۔ یہاں پر جو لوگ آپ کو نظر آتے ہیں وہ اس جنگ میں مہرے تو ہوسکتے ہیں لیکن اصل کردار اسرائیل اور بھارت کا ہے۔ بلی تھیلے سے باہر آگئی ہے، نوازشریف کے بھارت میں کاروباری مفادات تھے۔ بھارت کیوں نوازشریف سے اتنی محبت کر رہا ہے؟ عمران خان نے بہت بڑی جنگ شروع کردی ہے اور میں اس جنگ میں شامل مہروں کو بتانا چاہتا ہوں کہ پاکستان ہے تو آپ ہیں۔ملک میں اتنی اظہار آزادی ہے کہ جو اشتہاری ہے وہ بھی لائیو تقریر کررہا ہے۔
وفاقی وزیر سائنس و ٹیکنالوجی فواد چودھری نے کہا حکومت قومی ایشوز پر قانون سازی کرنے کیلئے اپوزیشن کے ساتھ بیٹھنے کیلئے تیار ہے لیکن وہ تعاون نہیں کر رہی۔ وہ این آر او لینا چاہتی ہے۔ نوازشریف کوجلد واپس لایا جائیگا۔قومی اداروںپر تنقید کرنیوالوں کیخلاف کارروائی ہونی چاہئے۔ معاون خصوصی شہباز گل نے کہاکہ نواز شریف اور مریم نواز کا ملک دشمن ایجنڈا پوری قوم کے سامنے ہے، پی ڈی ایم چوں چوں کا مربہ ہے اور اسکے قائدین سیاسی بیروزگار ہیں۔ اویس نورانی کے بیان میں سیاسی ناپختگی اور لڑکپن نظر آیا۔