چین میں منعقدہ 128واں عالمی درآمدی و برآمدی میلہ اختتام پذیر

آن لائن میلے میں 226 ممالک اور علاقوں سے کاروباری افراد شریک ہوئے جبکہ 5 کروڑ سے زائد افراد نے اسکی ویب سائٹ دیکھی


ویب ڈیسک October 26, 2020
آن لائن میلے میں 226 ممالک اور علاقوں سے کاروباری افراد شریک ہوئے جبکہ 5 کروڑ سے زائد افراد نے اسکی ویب سائٹ دیکھی۔ (فوٹو: انٹرنیٹ)

چین میں منعقدہ 128 واں عالمی درآمدی و برآمدی میلہ ''کینٹن فیئر'' بھی کہا جاتا ہے، کامیابی سے اختتام پذیر ہوگیا۔

ناول کورونا وائرس ''کووڈ 19'' کے باعث رواں برس میلے کا آن لائن انعقاد کیا گیا تھا جس میں دو سو چھبیس (226) ممالک اور علاقوں سے کاروباری افراد شریک ہوئے جبکہ مجموی طور پر پانچ کروڑ سے زائد افراد نے میلے کی ویب سائٹ دیکھی۔

میلے کے ترجمان شو بنگ نے عالمی تجارتی سرگرمی کے نتائج کو خوش آئند قرار دیتے ہوئے کہا کہ تقریباً چھبیس ہزار (26,000) نمائش کنندگان نے چوبیس لاکھ سے زائد مصنوعات کی نمائش کی جن میں سات لاکھ تیس ہزار نئی مصنوعات بھی شامل تھیں۔

یہ چین کی بیرونی تجارت اور کھلے پن کی مضبوطی کے فروغ کا مظہر ہے۔

میلے کے دوران لائیو براڈ کاسٹ کے ذریعے ''ڈیجیٹل تبدیلی'' (ڈیجیٹل ٹرانسفارمیشن) کو بھرپور فروغ ملا۔ ترجمان نے مزید کہا کہ 128ویں کینٹن فیئر کا انعقاد چین کی جانب سے عالمی صنعت اور سپلائی چین کے استحکام کےلیے عملی اقدامات کا مظہر ہے جس سے عالمگیر اقتصادی و تجارتی بحالی کو ایک نئی توانائی ملے گی۔

تبصرے

کا جواب دے رہا ہے۔ X

ایکسپریس میڈیا گروپ اور اس کی پالیسی کا کمنٹس سے متفق ہونا ضروری نہیں۔

مقبول خبریں