اسلام کے خلاف نفرت کو ہوا دی جارہی ہے شاہ محمود قریشی
فرانسیسی صدر کے بیان پر گھرگھراحتجاج کی کیفیت ہوسکتی ہے، شاہ محمود قریشی
وزیرخارجہ شاہ محمود قریشی کا کہنا ہے کہ معاشروں کو تقسیم کرنے کی کوشش کی جارہی ہے، آزادی رائے کی بھی حدود وقیود ہوتی ہیں۔
وزیرخارجہ شاہ محمود قریشی نے کہا تھا کہ فرانسیسی صدرکے بیان پرمسلمانوں میں غم و غصہ ہے ۔ وقت آگیا ہے اس معاملے پر اجتماعی فیصلہ ہونا چاہیے، اس مسئلے پر مسلم امہ کا کوئی اختلاف نہیں۔
وزیرخارجہ شاہ محمود قریشی نے کہا کہ معاشروں کو تقسیم کرنے کی کوشش کی جارہی ہے، آزادی رائے کی بھی حدود وقیود ہوتی ہیں، نفرت کے بیچ بونے کا ردعمل معاشرے کی تقسیم کی صورت میں آتا ہے، اسلام کے خلاف نفرت کو ہوا دی جارہی ہے اس پر پابندی لگنی چاہیے، نائیجرمیں او آئی سی کے وزرائے خارجہ کے اجلاس میں قرارداد پیش کروں گا، فرانس کے سامنے مسلمانوں کے جذبات رکھیں گے، اقوام متحدہ کو معاملے کا نوٹس لینا چاہیے۔
شاہ محمود قریشی نے کہا کہ اسلام کے خلاف مواد پر پابندی لگنی چاہیے، فرانسیسی صدرکے بیان پرگھر گھراحتجاج کی کیفیت ہوسکتی ہے۔ اسلام فوبیا دن بدن بڑھتا جارہا ہے۔ مہذب ملکوں کو مسلمانوں کے جذبات کا احترام کرنا چاہیئے۔