راولپنڈی پولیس پرٹک ٹاک سمیت ویڈیوزبنا کراپ لوڈ کرنے پرپابندی

ٹک ٹاک ویڈیو وائرل ہونے پرایک پولیس آفیسر معطل بھی ہوچکا ہے، مراسلہ


ویب ڈیسک October 26, 2020
سی پی اوراولپنڈی احسن یونس نے ڈویژنل ایس پیزاورسرکل افسران کومراسلہ ارسال کردیا : فوٹو: فائل

راولپنڈی میں پولیس افسران و اہلکاروں پر ٹک ٹاک سمیت ویڈیو بنا کر اپ لوڈ کرنے پرپابندی عائد کردی گئی۔

ایکسپریس نیوزکے مطابق سی پی اوراولپنڈی احسن یونس نے ڈویژنل ایس پیزاورسرکل افسران کومراسلہ ارسال کردیا جس کے مطابق پولیس افسران و ملازمین کے ٹک ٹاک یا ویڈیوزبنا کرسوشل میڈیا پروائرل کرنے سے منفی تاثرابھرتا ہے، سی پی اوراولپنڈی آئندہ کوئی پولیس آفیسر اہلکار ویڈیوز ٹک ٹاک ایپ، فیس بک، یا یوٹیوب پر وائرل نہیں کرے گا۔

سی پی اوراولپنڈی کے مطابق ٹک ٹاک ویڈیووائرل ہونے پرایک پولیس آفیسرمعطل بھی ہوچکا ہے، آئندہ کسی بھی آفیسریا اہلکارکی جانب سے ویڈیوزسوشل میڈیا پروائرل ہوئیں تواسکے خلاف سخت محکمانہ کاروائی عمل میں لائی جائے گی۔

تبصرے

کا جواب دے رہا ہے۔ X

ایکسپریس میڈیا گروپ اور اس کی پالیسی کا کمنٹس سے متفق ہونا ضروری نہیں۔

مقبول خبریں