وفاق کی یقین دہانیایم کیوایم کا بھرپو رسرگرمیاں شروع کرنے کا امکان
وفاق نے واضح کیاہے کہ کراچی میں سیاسی جماعتوں کے خلاف نہیں بلکہ جرائم پیشہ عناصرکے خلاف آپریشن کیا جارہاہے
وفاقی حکومت نے متحدہ قومی موومنٹ کویقین دہانی کرادی ہے کہ کراچی میں ٹارگٹڈ آپریشن کے دوران اس سمیت کسی جماعت سے زیادتی نہیں کی گئی ہے اورایم کیوایم کے تحفظات کوجلد دور کردیا جائے گا۔
کسی کوبلدیاتی الیکشن کے دوران انتخابی مہم چلانے سے نہیں روکا جائے گا۔ ٹارگٹڈ آپریشن پرسندھ حکومت کے بعض فیصلوںپر متحدہ کے تحفظات کووفاق صوبائی حکومت سے رابطہ کرکے دورکرے گا۔ وفاق نے واضح کیاہے کہ کراچی میں سیاسی جماعتوں کے خلاف نہیں بلکہ جرائم پیشہ عناصرکے خلاف آپریشن کیا جارہاہے جو بلاامتیازجاری رہے گا۔ اس یقین دہانی کے بعدایم کیوایم کی اعلیٰ قیادت میں مشاورت جاری ہے اورآئندہ چندروز میں وہ بھرپورانداز میں کراچی سمیت صوبے بھر میں بلدیاتی انتخابات کے لیے عوامی رابطہ مہم شروع کردے گی۔ ذرائع کے مطابق سندھ میں بلدیاتی نظام پر ایم کیوایم اور پیپلز پارٹی کے درمیان جاری کشیدگی مسلم لیگ(ن) اورمتحدہ کوقریب لے آئی ہے۔ ان رابطوں کومربوط بنانے میں گورنرسندھ ڈاکٹر عشرت العبادنے اہم کردار اداکیا ہے۔ گذشتہ چندروز سے ان کے توسط سے دونوں جماعتوں میں اندرونی طورپر رابطے ہوئے ہیں جن میںایم کیو ایم نے وفاق کو بتایاہے کہ کراچی آپریشن کے دوران ایم کیو ایم کے سیکڑوں بے گناہ کارکنان کو گرفتارکیا گیا ہے اور سندھ حکومت کے بعض اقدام کے باعث آپریشن کی سمت کا تعین غلط رخ پر موڑ کرایم کیوایم کو نشانہ بنایا جارہاہے اورسیاسی سرگرمیاں چلانے میں رکاوٹ پیدا کی جارہی ہے۔
ایم کیوایم کے ان خدشات کے اظہار کے بعد وفاق میں اعلیٰ سطح پرمشاورت کی گئی ہے۔ اس حوالے سے وفاقی وزیرخزانہ اسحق ڈارکو اہم ذمے داری دی گئی ہے کہ وہ ایم کیوایم کے تحفظات کو دورکرنے کے لیے ان سے رابطے کریں۔ اسحق ڈاراس اہم ٹاسک پرہفتے کوکراچی آئے اور انھوں نے پہلے وزیراعلیٰ سندھ سے تفصیلی ملاقات کی بعدازاں گورنرسندھ سے ملاقات کی۔
ملاقاتوںمیں سیاسی صورتحال اور ایم کیوایم کے کراچی آپریشن پر تحفظات پر تفصیلی مشاورت کی گئی۔ وفاقی وزیرخزانہ نے گورنرسندھ کو بتایا کہ وفاقی حکومت تمام جماعتوں کے مینڈیٹ کااحترام کرتی ہے اورایم کیوایم کے تمام تحفظات کودور کیاجائے گا۔ وفاقی حکومت کے ذرائع کا کہنا ہے کہ کراچی میں بلدیاتی انتخابات کے دوران سندھ حکومت کے ذریعے قانون نافذ کرنے والے اداروں کو ہدایت کردی گئی ہے کہ ٹارگٹڈآپریشن کوجاری رکھاجائے تاہم انتخابی مہم کے دوران امن وامان کی صورتحال خراب کی اجازت نہیں دی جائے گی۔ آئندہ چندروز میں وفاقی وزیرداخلہ کراچی آئیں گے اورامن وامان کی صورتحال کے حوالے سے ایک اعلیٰ سطح کااجلاس منعقد کریں گے جبکہ ان کی ایم کیو ایم کے رہنماؤں سے ملاقات بھی متوقع ہے جس میں ایم کیو ایم کے تحفظات پرتفصیلی گفتگو کی جائے گی۔ ایم کیو ایم کے اعلیٰ ترین ذرائع نے مسلم لیگ(ن) سے رابطوں کے حوالے سے لاعلمی کا اظہار کیاہے۔