محکمہ ایکسائز پنجاب کی تاریخ میں سب سے مہنگی گاڑی رجسٹرڈ

گاڑی کی رجسٹریشن سے محکمہ ایکسائز کو 45 لاکھ 32 ہزار روپے کی آمدنی ہوئی ہے


طالب فریدی October 26, 2020
لیمبورگنی اسپورٹس کار کی قیمت ساڑھے گیارہ کروڑ روپے ہے، فوٹو: ایکسپریس

محکمہ ایکسائز اینڈ ٹیکسیشن پنجاب کی موٹر رجسٹریشن اتھارٹی نے صوبے کی اب تک سب سے مہنگی گاڑی کو رجسٹر کرلیا ہے۔

ایکسپریس نیوز کے مطابق لیمبورگنی اسپورٹس کار کی قیمت ساڑھے گیارہ کروڑ روپے ہے، اس مہنگی ترین گاڑی کے مالک نے گاڑی کی رجسٹریشن 45 لاکھ 32 ہزار روہے محکمہ ایکسائز اینڈ ٹیکسیشن کی موٹر رجسٹریشن اتھارٹی میں جمع کروا دی ہے۔



 

کچھ دن قبل ایکسائز ڈیپارٹمنٹ نے اتنی مہنگی گاڑی کی رجسٹریشن سے معذرت کی تھی کیونکہ محکمہ ایکسائز کے موٹر سسٹم میں 10 کروڑ روپے مالیت تک کی ہی گاڑی رجسٹر ہو سکتی تھی۔ پھر محکمہ ایکسائز اینڈ ٹیکسیشن نے مہنگی اسپورٹس گاڑی کو رجسٹریشن کے لیے اپنے سسٹم کو اپ گریڈ کیا اور پھر یہ گاڑی ارجمند نامی شخص کے نام پر رجسٹرڈ ہوئی ہے۔

 

تبصرے

کا جواب دے رہا ہے۔ X

ایکسپریس میڈیا گروپ اور اس کی پالیسی کا کمنٹس سے متفق ہونا ضروری نہیں۔