
وفاقی وزارت داخلہ کی جانب سے جاری اعلامیے کے مطابق عید میلاد النبی ﷺ کے موقع پر ملک بھر میں 30 اکتوبر کو عام تعطیل ہوگی، سرکاری ، نیم سرکاری اورنجی ادارے بند ہوں گے جب کہ سرکاری و نجی بینکس اور تعلیمی ادارے بھی بند ہوں گے۔
دوسری جانب ملک بھر میں عید میلاد النبی ﷺ کوشایان شان طریقے سے منانے کے لئے تیاریاں عروج پر ہیں، سرکاری و نجی عمارتوں کے علاوہ بازار، محلے اورچوراہوں کوبھی جھنڈوں اور رنگ برنگی برقی قمقموں سے سجایا گیا۔
تبصرے
ایکسپریس میڈیا گروپ اور اس کی پالیسی کا کمنٹس سے متفق ہونا ضروری نہیں۔