فرانسیسی فٹبالر کی صدر میکرون کے توہین آمیز بیان پر ٹیم چھوڑنے کی خبرکی تردید

جھوٹی خبر دینے سے متعلق اخبار کے خلاف قانونی کارروائی کرررہا ہوں، پال پوگیا


Sports Desk October 26, 2020
جھوٹی خبر دینے سے متعلق اخبار کے خلاف قانونی کارروائی کرررہا ہوں، پال پوگیا

پال پوگبا نے فرنچ صدر کے توہین آمیز بیان پر فرانس فٹبال ٹیم کو چھوڑنے کی خبر کو جھوٹ قرار دے دیا۔

فرانسیسی صدر نے چند روز قبل توہین آمیز ریمارکس دیے تھے جس کے بعد 'دی سن' اخبار نے مانچسٹر یونائیٹڈ کی نمائندگی کرنے والے مسلم فٹبالر پال پوگبا کے فرانسیسی ٹیم کو چھوڑنے کی خبردی تھی کہ پال پوگیا نے صدر میکرون نے اسلام دشمن بیان پر قومی ٹیم سے علیحدگی کا فیصلہ کیا ہے، جس پر فرانسیسی فٹبالر نے رد عمل دیا ہے۔

نامور فٹبالر پال پوگیا کا کہنا تھا کہ میرے فرانسیسی ٹیم کو چھوڑنے سے متعلق خبر میں کوئی سچائی نہیں ہے اور جھوٹی خبر دینے سے متعلق میں اخبار کے خلاف قانونی کارروائی بھی کرررہا ہوں۔

27 سالہ مڈ فیلڈر پال پوگبا مسلمان فٹبالر ہیں جو 2018 میں کروشیا کو شکست دیکر فیفا ورلڈ کپ جیتنے والی فرانسیسی ٹیم کا حصہ تھے۔ وہ برطانوی کلب مانچسٹر یونائیٹڈ کی طرف سے بھی کھیلتے ہیں۔

واضح رہے کہ فرانس میں لیکچر کے دوران پیغمبر اسلام کے گستاخانہ خاکے دکھانے والے ٹیچر کا ایک نوجوان نے سر قلم کردیا تھا جس کے بعد صدر میکرون نے اسلام کے خلاف نازیبا الفاظ استعمال کیے تھے جس پر دنیا بھر میں شدید احتجاج کیا جا رہا ہے

تبصرے

کا جواب دے رہا ہے۔ X

ایکسپریس میڈیا گروپ اور اس کی پالیسی کا کمنٹس سے متفق ہونا ضروری نہیں۔

مقبول خبریں

رائے

شیطان کے ایجنٹ

Nov 24, 2024 01:21 AM |

انسانی چہرہ

Nov 24, 2024 01:12 AM |