پاکستان میں سونے کی قیمت میں معمولی کمی
ملک بھر میں فی تولہ سونے کی قیمت گھٹ کر 115250روپے ہو گئی
عالمی منڈی میں سونے کی قیمت میں اضافہ ہوا ہے جب کہ پاکستان میں سونے کی قیمت میں معمولی کمی ہوئی ہے۔
بین الاقوامی بلین مارکیٹ میں فی اونس 24 قیراط سونے کی قیمت 2 ڈالر کے اضافے سے ڈالر کی سطح پر پہنچنے کے باوجود مقامی صرافہ مارکیٹوں میں بھی پیر کو فی تولہ اور فی دس گرام سونے کی قیمتوں میں بالترتیب 100روپے اور 86روپے کی کمی واقع ہوئی۔
نتیجے میں ملک بھر میں فی تولہ سونے کی قیمت گھٹ کر 115250روپے اور فی دس گرام سونے کی قیمت گھٹ کر 98808روپے ہوگئی۔ بلین مارکیٹ کے نمائندوں کا کہنا ہے کہ دبئی گولڈ مارکیٹ کے مقابلے میں پاکستانی صرافہ مارکیٹوں میں پیر کو بھی فی تولہ سونے کی قیمت 2000روپے کم رہی۔
دریں اثنا فی تولہ چاندی کی قیمت 10روپے کی کمی سے 1230 اور دس گرام چاندی کی قیمت 8روپے 58پیسے کی کمی سے 1063روپے 10پیسے ہوگئی۔