کورونا کیسز مثبت آنے کے باعث قائداعظم یونیورسٹی سیل

ڈی سی کے جاری کردہ نوٹی فکیشن کے مطابق طلبا کو ہاسٹلز خالی کرنے کی ہدایت کردی گئی


ویب ڈیسک October 26, 2020
قائداعظم یونیورسٹی کو کورونا کیسز کی تشخیص کے بعد آئندہ ماہ تک سیل کردیا گیا ہے(فوٹو، فائل)

کورونا وائرس کے پانچ کیسز مثبت آنے پر قائد اعظم یونیورسٹی کو سیل کردیا گیا۔

انتظامیہ کے جاری کردہ نوٹی فکیشن کے مطابق کورونا کے پانچ کیسز مثبت آنے پر یونیورسٹی کو 6 نومبر تک سیل کردیا گیا ہے اب نومبر تک طلبا کی کلاسز آن لائن ہوں گی۔

نوٹی فکیشن کے مطابق ہاسٹلز میں موجود طلبا کو ہاسٹلز خالی کرنے کی ہدایت کی گئی ہے جب کہ دور دراز سے آئے طلبا شعبوں کے سربراہ سے اجازت لے کر ہاسٹلز میں رہ سکتے ہیں تاہم انہیں سماجی فاصلے کا خیال رکھنے کی ہدایت کی گئی ہے۔

ڈپٹی کمشنر اسلام آباد کے جاری کردہ حکم نامے میں کہا گیا ہے کہ ضرورت پڑنے پر یونیورسٹی اسٹاف کو طلب کیا جاسکتا ہے۔

تبصرے

کا جواب دے رہا ہے۔ X

ایکسپریس میڈیا گروپ اور اس کی پالیسی کا کمنٹس سے متفق ہونا ضروری نہیں۔

مقبول خبریں

رائے

شیطان کے ایجنٹ

Nov 24, 2024 01:21 AM |

انسانی چہرہ

Nov 24, 2024 01:12 AM |