سی این جی اور برآمداتی شعبے کے لیے گیس کے نرخ میں اضافہ

ریجن ون اور ٹو کے لیے بھی نرخوں میں اضافہ، گھریلو صارفین کے لیے قیمت برقرار رہے گی


Staff Reporter October 26, 2020
اوگرا نے گیس کی قیمت میں اضافے کا نوٹی فکیشن جاری کردیا (فوٹو، فائل)

سی این جی انڈسٹری اور برآمدی شعبے کے لیے گیس کی قیمتوں میں اضافہ کردیا گیا تاہم گھریلو صارفین کے لیے گیس کی موجودہ قیمت برقرارہے گی۔

آئل اینڈ گیس ریگولیٹری اتھارٹی (اوگرا) کے جاری کردہ نوٹی فکیشن کے مطابق سی این جی سیکٹر کے لیے گیس 88 روپے فی ایم ایم بی ٹی یو تک مہنگی جبکہ جنرل انڈسٹریل کے لیے گیس کی قیمت میں 33 روپے فی ایم ایم بی ٹی یو اضافہ کردیا گیا۔

برآمدی شعبوں کے لیے گیس 66 روپے فی ایم ایم بی ٹی یو تک مہنگی کی گئی ہے۔ برآمدی شعبہ جنرل انڈسٹری کے لیے گیس 33 روپے فی ایم ایم بی ٹو جبکہ برآمدی شعبہ کیپٹو پاور کے لیے 66 روپے فی ایم ایم بی ٹو یو اضافہ کیا گیا ہے۔

نوٹی فکیشن کے مطابق سی این جی ریجن ون کے لیے گیس 88 روپے فی ایم ایم بی ٹی اور ریجن ٹو کے لیے 67 روپے فی ایم ایم بی ٹی یو مہنگی کی گئی ہے۔ علاوہ ازیں فرٹیلائزر سیکٹر کے لیے گیس کی قیمت میں دو روپے فی ایم ایم بی ٹی یو اضافہ کر دیا گیا۔

پاور اسٹیشنشز کے لیے گیس 33 روپے فی ایم ایم بی ٹی یو مہنگی کی گئی ہے۔ پاور اسٹیشنز کے لیےگیس کے کم سے کم چارجز میں 518 روپے فی ایم ایم بی ٹی یو اضافہ کیا گیا جبکہ آئی پی پیز کے لیے بھی گیس 33 روپے فی ایم ایم بی ٹی یو مہنگی کر دی گئی ہے۔

تبصرے

کا جواب دے رہا ہے۔ X

ایکسپریس میڈیا گروپ اور اس کی پالیسی کا کمنٹس سے متفق ہونا ضروری نہیں۔

مقبول خبریں

رائے

شیطان کے ایجنٹ

Nov 24, 2024 01:21 AM |

انسانی چہرہ

Nov 24, 2024 01:12 AM |