سنبل زیادتی کیس چیف جسٹس کا ازخود نوٹس کراچی میں بچی سے درندگی پر بھی سوموٹو

’’ایکسپریس‘‘ کی خبر پر آئی جی پنجاب کو منگل کو پیش ہونے کا حکم، کراچی میں بچی سے زیادتی پرآئی جی سندھ سے رپورٹ طلب


آن لائن/Numainda Express December 22, 2013
’’ایکسپریس‘‘ کی خبر پر آئی جی پنجاب کو منگل کو پیش ہونے کا حکم، کراچی میں بچی سے زیادتی پرآئی جی سندھ سے رپورٹ طلب. فوٹو: فائل

چیف جسٹس تصدق حسین جیلانی نے مغلپورہ میں 5سالہ بچی سے زیادتی کے ملزم 100روز بعد بھی گرفتار نہ کیے جانے کی روزنامہ ایکسپریس کی خبر پر ازخود نوٹس لیتے ہوئے آئی جی پنجاب کو منگل کو ریکارڈ کے ساتھ طلب کر لیا۔

چیف جسٹس نے کراچی میں بھی 12سالہ بچی سے زیادتی کا ازخود نوٹس لے لیا اورآئی جی سندھ کو اس کیس میں ہونے والی پیش رفت کی رپورٹ 2 روز میں پیش کرنے کا حکم دیا ہے، لڑکی لوڈشیڈنگ کی وجہ سے گھر کے باہر کھڑی تھی کہ اسے اٹھا لیا گیا اور گھر میں لے جا کر زیادتی کا نشانہ بنایا گیا۔

 photo 5_zpsfdebb65d.jpg

دریں اثنالاہور ہائی کورٹ نے وہاڑی کے علاقے نواں شہر میں مدرسے کے استاد کی جانب سے4سالہ معصوم بچی کو درندگی کا نشانہ بنانے کے واقعہ کا نوٹس لے لیا اور سیشن جج وہاڑی کو ایک ہفتے میں غیر جانبدار اور شفاف کارروائی کرنے اور پولیس کی جانب سے کیے گئے اقدامات کی رپورٹ پیش کرنے کی ہدایت کی ہے۔

تبصرے

کا جواب دے رہا ہے۔ X

ایکسپریس میڈیا گروپ اور اس کی پالیسی کا کمنٹس سے متفق ہونا ضروری نہیں۔

مقبول خبریں