چاہے کچھ بھی ہو مشرف بیرون ملک چلے جائینگے شیخ رشید

شریف برادران ڈار، نثار سے تنگ ہیں مگر ہٹا نہیں سکتے، کابینہ میں گروپ بن چکے،سربراہ عوامی لیگ


Monitoring Desk December 22, 2013
لاہور میں جلسہ ہوگا، کسی میں ہمت ہے تو روک لے،سربراہ عوامی مسلم لیگ۔فوٹو:فائل

عوامی مسلم لیگ کے سربراہ شیخ رشید نے کہا ہے کہ ہم مہنگائی کیخلاف احتجاج میں پی ٹی آئی کے ساتھ ہیں، اگر کہیں دفعہ 144 ہے تو ہم اس کے 144 ٹکڑے کردیں گے، ہم عوام کے حقوق کا دفاع کررہے ہیں۔

دفعہ144 وہاں لگتی ہے جہاں امن وامان کا مسئلہ ہو، جلسہ ہوگا، ریلی نکلے گی اگر کسی کی ہمت ہے تو روک لے۔ ایکسپریس نیوز کے پروگرام تکرار میں میزبان عمران خان سے گفتگو میں انھوں نے کہا کہ یہ سوداگروں کی حکومت ہے اور سوداگروں کے سامنے عوام کی کوئی اہمیت نہیں ہوتی یہ سمجھتے ہیں کہ ہم نے پانچ سال پورے کرنے کا اشٹامپ پیپر لکھوا لیا ہے، یکم جنوری سے وزیراعظم کی اصل حکومت شروع ہونے والی ہے، اگر یہ ملک کو کچھ آگے لے گئے تو ٹھیک ہے ورنہ حالات کسی بھی سیاسی جماعت کے کنٹرول میں نہیں رہیں گے۔

 photo 6_zps246ef688.jpg

آج ہم دنیا میں مہنگائی کی فہرست میں پہلی پوزیشن پر آگئے ہیں اور اس کا کریڈ ٹ ن لیگ کی حکومت کو جاتا ہے۔ انھوں نے کہا کہ شریف برادران اسحاق ڈار اور چوہدری نثار سے تنگ ہیں لیکن ان کو ہٹا نہیں سکتے، اسحق ڈار نے جس روز سچ بولا وہ اس کی زندگی کا آخری دن ہوگا، ن لیگ کی کابینہ میں گروپ بن چکے ہیں۔ انھوں نے مزید کہا کہ پرویزمشرف کے کیس میں اقوام متحدہ نے کیا کرلینا ہے، چاہے کچھ بھی ہو اس نے باہر ہی جانا ہے۔

تبصرے

کا جواب دے رہا ہے۔ X

ایکسپریس میڈیا گروپ اور اس کی پالیسی کا کمنٹس سے متفق ہونا ضروری نہیں۔

مقبول خبریں