سندھ میں 13 سرکاری ملازمین کے کالعدم تنظیموں سے رابطوں کا انکشاف

سی ٹی ڈی نے فہرست تیار کرکے محکمہ داخلہ سندھ کو ارسال کردی، ملازمین کے نام فورتھ شیڈول میں شامل کرنے کی سفارش


Staff Reporter October 27, 2020
سی ٹی ڈی نے فہرست تیار کرکے محکمہ داخلہ سندھ کو ارسال کردی، ملازمین کے نام فورتھ شیڈول میں شامل کرنے کی سفارش

سی ٹی ڈی نے 13 سرکاری ملازمین کی فہرست محکمہ داخلہ سندھ کو ارسال کرتے ہوئے ان کے نام فورتھ شیڈول میں شامل کرنے کی سفارش کردی۔

کاؤنٹر ٹیرر ازم ڈپارٹمنٹ (سی ٹی ڈی) کی جانب سے محکمہ داخلہ سندھ کو ایک فہرست ارسال کی گئی ہے جس میں بتایا گیا کہ کراچی سمیت اندرون سندھ سے تعلق رکھنے والے 13 ملازمین مبینہ طور پر کالعدم تنظیموں سے رابطوں میں ہیں جس میں ایک اسکول ہیڈ ماسٹر سمیت 5 ٹیچرز بھی شامل ہیں۔

سی ٹی ڈی نے محکمہ داخلہ سے سفارش کی ہے کہ کالعدم تنظیموں سے رابطوں پر ان سرکاری ملازمین کے نام فورتھ شیڈول میں شامل کیے جائیں۔

تبصرے

کا جواب دے رہا ہے۔ X

ایکسپریس میڈیا گروپ اور اس کی پالیسی کا کمنٹس سے متفق ہونا ضروری نہیں۔

مقبول خبریں

رائے

شیطان کے ایجنٹ

Nov 24, 2024 01:21 AM |

انسانی چہرہ

Nov 24, 2024 01:12 AM |