فواد عالم ’’ڈومیسٹک پرفارمر‘‘ قرار دیے جانے پر ناراض ہوگئے

طویل وقفے بعد کھیل کا دوبارہ آغاز کرنے پر کچھ مشکلات کا سامنا کرنا پڑتا ہے، ٹیسٹ بیٹسمین


Sports Reporter October 27, 2020
طویل وقفے بعد کھیل کا دوبارہ آغاز کرنے پر کچھ مشکلات کا سامنا کرنا پڑتا ہے، ٹیسٹ بیٹسمین (فوٹو: پی سی بی)

ٹیسٹ بیٹسمین فواد عالم ''ڈومیسٹک پرفارمر'' قراردیے جانے پر ناراض ہوگئے۔

سینٹرل پنجاب سے میچ کے دوسرے روز فواد عالم نے سندھ کی جانب سے ناقابل شکست90رنزبنائے، میڈیا کانفرنس میں جب ان سے سوال ہوا کہ کیا انٹرنیشنل کرکٹ سے طویل دوری نے آپ کو ایسا کھلاڑی بنا دیا جو صرف ڈومیسٹک میچز میں اچھا پرفارم کرتا ہے۔ اس پر فواد عالم نے کہا کہ یہ صرف آپ کی سوچ ہوسکتی ہے میں نے اور کسی سے بھی ایسی کوئی بات نہیں سنی۔

انھوں نے مزید کہا کہ طویل وقفے بعد کھیل کا دوبارہ آغاز کرنے پر کچھ مشکلات کا سامنا کرنا پڑتا ہے۔ بولرز کیلیے نیشنل اسٹیڈیم کی پچ کافی مدد گار ثابت ہو رہی ہے،یہاں بیٹسمینوں کو مشکل پیش آئی،لو اسکورنگ میچ دیکھنے کو ملیں گے، مقابلہ ابھی جاری ہے،ہم کوشش کریں گے کہ زیادہ سے زیادہ اسکور بنائیں۔

تبصرے

کا جواب دے رہا ہے۔ X

ایکسپریس میڈیا گروپ اور اس کی پالیسی کا کمنٹس سے متفق ہونا ضروری نہیں۔

مقبول خبریں