نائیک سیف علی جنجوعہ شہید کا 72 واں یوم شہادت منایا گیا

انہوں نے 26 اکتوبر 1948ء کو جام شہادت نوش کیا۔

انہوں نے 26 اکتوبر 1948ء کو جام شہادت نوش کیا۔ فوٹو: فائل

نائیک سیف علی جنجوعہ شہید کا 72 واں یوم شہادت منایا گیا۔

دھرتی کے بہادر بیٹے کو خراج عقیدت پیش کرنے کے لیے ان کے آبائی قصبے نکیال کوٹلی میں تقریب میں میجر جنرل شاہد نے آرمی چیف کی جانب سے شہید کے مزار پر پھولوں کی چادر چڑھائی اور فاتحہ خوانی کی، شہیدکو گارڈ آف آنر پیش کیا گیا۔


نائیک سیف علی جنجوعہ نے 18سال کی عمر میں برٹش انڈین آرمی کی رائل کور میں بطور سپاہی شمولیت اختیار کی تھی، دوسری جنگ عظیم میں چار سال بیرون ملک محاذ پر بھی تعینات رہے۔ قیام پاکستان کے بعد وہ سردار فتح محمد کریلوی کی حیدری فورس میں شامل ہو گئے، جو بعد ازاں آزاد کشمیر رجمنٹ کا حصہ بنی، 26 اکتوبر 1948ء کو جام شہادت نوش کیا۔

14 مارچ 1949ء کو حکومت آزاد کشمیر نے شہید کو ہلال کشمیرعطا کیا جو نشان حیدر کے مساوی ہے ، حکومت پاکستان نے ان کی لازوال قربانی کی یاد میں 30 اپریل 2013 کو ایک یادگاری ٹکٹ بھی جاری کیا تھا۔
Load Next Story