ایس ای سی پی ستمبر میں 2365 نئی کمپنیاں رجسٹرڈ کی گئیں

99 فیصد کمپنیاں آن لائن رجسٹرڈ، 40 فیصد کی رجسٹریشن ایک ہی دن مکمل ہوئی


Numainda Express October 27, 2020
اسلام آباد میں سب سے زیاد ہ 812 کمپنیاں رجسٹرڈ ہوئیں، ذرائع ایس ای سی پی فوٹو: فائل

سیکیورٹیز اینڈ ایکسچینج کمیشن آف پاکستان (ایس ای سی پی)کی جانب سے گذشتہ ماہ(ستمبر 2020)کے دوران مجموعی طور پر 2ہزار 365نئی کمپنیاں رجسٹرڈ کی گئی ہیں جو کہ گزشتہ مالی سال کے اسی ماہ رجسٹر ہونے والی کمپنیوں کے مقابلہ میں 69 فی صدزیادہ ہیں۔

ایس ای سی پی کی جانب سے جاری تفصیلات میں بتایا گیا ہے کہ ستمبر میں 99 فیصد کمپنیاں آن لائن رجسٹر ہوئیں جبکہ 40 فیصد کمپنیوں کی رجسٹریشن ایک ہی دن میں مکمل ہوئی اس ماہ رجسٹر ہونے والی کمپنیوں میں 69فی صد پرائیویٹ لمیٹڈ ،28 فی صد سنگل ممبرجبکہ تین فی صد میں پبلک ان لسٹڈ، غیر منافع بخش ایسوسی ایشن اور لمیٹڈ لائیبیلیٹی پارٹنر شپ(ایل ایل پی) شامل ہیں جبکہ ستمبر میں سب سے زیادہ کمپنیاں تجارت کے شعبے میں رجسٹرڈ ہوئیں جن کی تعداد 414 ہے۔

علاوہ ازیں 43نئی کمپنیوں میں غیر ملکی سرمایہ کاری ہوئی ان کمپنیوں کے سرمایہ کاروں کا تعلق آسٹریلیا،چین، مصر، جرمنی، یونان، ایران،اٹلی، جاپان، نیدرلینڈز، ناروے، سعودی عرب، سنگاپور، متحدہ عرب امارات، برطانیہ، امریکا اور یمن سے ہے سب سے زیادہ کمپنیاں اسلام آباد میں رجسٹرڈ ہوئی جن کی تعداد812 ہے۔

تبصرے

کا جواب دے رہا ہے۔ X

ایکسپریس میڈیا گروپ اور اس کی پالیسی کا کمنٹس سے متفق ہونا ضروری نہیں۔

مقبول خبریں

رائے