سندھ فیسٹیول کے جواب میں پنجاب یوتھ فیسٹیول کا اعلان
فیسٹیول کے انعقاد سے عوام کو تفریح بھی مہیا ہوگی،عوامی حلقے
پاکستان پیپلزپارٹی کے سرپرست اعلیٰ بلاول بھٹو زرداری کی جانب سے سندھ فیسٹیول کے اعلان کے جواب میں وزیر اعلیٰ پنجاب شہباز شریف کے صاحبزادے حمزہ شہباز نے پنجاب یوتھ فیسٹیول کے انعقاد کا اعلان کردیا ہے۔
عوامی حلقوں نے دونوں فیسیٹیولز کو خوش آئند قرار دیتے ہوئے کہا ہے کہ ان فیسٹیول کے انعقاد سے سندھ اور پنجاب میں روزگار اور ترقی کے مواقع پیدا ہوں گے اور عوام کو تفریح ملے گی ۔ کچھ حلقوں کا کہنا ہے کہ یہ پنجاب حکومت نے بلاول بھٹو زرداری کے اعلان کے بعد صوبے میں یوتھ فیسٹول کا اعلان کیا ہے اگر پنجاب حکومت کو یوتھ فیسٹول منعقد کرنا ہی تھا تو اس کا فیصلہ بلاول بھٹو زرداری کی جانب سے یوتھ فیسٹول کے پروگرام کے انعقاد کے اعلان سے قبل بھی کیا جاسکتا تھا ۔ ان حلقوں کا کہنا تھا کہ ان فیسٹیول کے انعقاد سے عوام کو تفریح بھی مہیا ہوگی ، عوامی حلقوں کا کہنا تھا کہ دیگر صوبوں کو بھی بلاول بھٹو زرداری کے وژن پر عمل کرتے ہوئے اس طریقے کے فیسٹول کا انعقاد کرنا چاہیے۔