مستقل چیف الیکشن کمشنر کا آئینی عہدہ 3 ماہ سے خالی

فخر الدین جی ابراہیم نے31جولائی 2013 کو چیف الیکشن کمشنر کے عہدے سے استعفٰی دیا جس کے بعد یہ آئینی عہدہ خالی پڑا ہے

فخر الدین جی ابراہیم نے31جولائی 2013 کو چیف الیکشن کمشنر کے عہدے سے استعفٰی دیا جس کے بعد یہ آئینی عہدہ خالی پڑا ہے۔ فوٹو؛فائل

مستقل چیف الیکشن کمشنرکا آئینی عہدہ 3ماہ سے زائد عرصہ سے خالی ہے جبکہ فی الوقت عارضی طور پر قائم مقام چیف الیکشن کمشنر کام کررہے ہیں۔


وزیراعظم نوازشریف تاحال اپوزیشن لیڈر خورشید شاہ سے مشاورت کا آغاز نہیں کرسکے۔ فخر الدین جی ابراہیم نے31جولائی 2013 کو چیف الیکشن کمشنر کے عہدے سے استعفٰی دیا جس کے بعد یہ آئینی عہدہ خالی پڑا ہے، پہلے جسٹس تصدق جیلانی اور اب جسٹس ناصر الملک کو قائم مقام چیف الیکشن کمشنر بنایا گیا ہے۔ جب آن لائن نے خورشید شاہ سے رابطہ کیا تو انھوں نے کہا کہ وزیراعظم کی جانب سے چیف الیکشن کمشنرکی تعیناتی کیلئے کوئی رابطہ نہیں کیا گیا وزیراعظم کے خط کا انتظار ہے۔
Load Next Story