اصغر خان کیس میں وزارت داخلہ نے وزارت دفاع سے آئی ایس آئی کے پاس موجود ریکارڈ مانگ لیا

کیس کے مرکزی کردار یونس حبیب نے اپنے بیان سے مکر جانے کی خبروں کو غلط قرار دے دیا، بیان پر قائم ہوں، یونس حبیب


این این آئی December 22, 2013
مرزا اسلم بیگ اور اسد درانی کا بیان بھی ریکارڈ کرنے کا فیصلہ کیا گیا ہے۔ فوٹو: آئی این پی/فائل

لاہور: وزارت داخلہ نے اصغر خان کیس میں وزارت دفاع سے آئی ایس آئی کے پاس موجود ریکارڈ مانگ لیا۔

ذرائع کے مطابق وزارت داخلہ نے وزارت دفاع کومراسلہ تحریرکیا ہے جس میں کہاگیا کہ اصغرخان کیس کاریکارڈآئی ایس آئی یاجی ایچ کیو راولپنڈی میں موجودہے کیونکہ دونوں ہیڈکوارٹرز براہ راست اس معاملے سے منسلک تھے، اس کے علاوہ وزارت داخلہ نے ایف آئی اے کی تحقیقاتی ٹیم کوسیاستدانوں اورمہران بینک کے سابق سربراہ یونس حبیب کے بیانات قلمبندکرکے3ماہ میں رپورٹ پیش کرنیکا حکم دیا۔یاد رہے کہ گزشتہ روز ایف آئی اے کی ٹیم نے اصغر خان کا بیان ریکارڈ کیا تھا جبکہ مرزا اسلم بیگ اور اسد درانی کا بیان بھی ریکارڈ کرنے کا فیصلہ کیا گیا ہے۔

 photo 1_zps0468b406.jpg

دریں اثنا اصغر خان کیس کے مرکزی کردار یونس حبیب نے میڈیا پر چلنے والی خبروں کی تردید کرتے ہوئے کہا کہ انھوں نے کوئی بیان نہیں بدلا، سپریم کورٹ میں دیے گئے اپنے بیان کے ایک ایک لفظ پر قائم ہیں، نجی ٹی وی کے مطابق یونس حبیب نے اپنے بیان میں کہا ہے کہ ہفتہ کے روز میڈیا میں ان کے نواز شریف اور شہباز شریف کے حوالے سے سپریم کورٹ میں دیے گئے بیان سے مکر جانے کی خبریں چلتی رہیں جو غلط اور بے بنیاد ہیں۔

تبصرے

کا جواب دے رہا ہے۔ X

ایکسپریس میڈیا گروپ اور اس کی پالیسی کا کمنٹس سے متفق ہونا ضروری نہیں۔

مقبول خبریں