باکسرمحمد وسیم کی دسمبرمیں اپنی مجوزہ فائٹ پاکستان میں کرانے کی کوششیں شروع

اس سلسلے میں حریف باکسراور پروموٹرز کے ساتھ بات چیت جاری ہے


Sports Desk October 27, 2020
محمد وسیم اب تک گیارہ پروفیشنل باکسنگ فائٹ میں دس میں کامیابی پاچکے ہیں: فوٹو: فائل

باکسرمحمد وسیم نے دسمبرمیں اپنی مجوزہ فائٹ پاکستان میں کرانے کی کوششیں شروع کردیں۔

محمد وسیم اب تک گیارہ پروفیشنل باکسنگ فائٹ میں دس میں کامیابی پاچکے ہیں، وہ ان دنوں گلاسگو میں اپنے ٹرینر کے ساتھ اگلی فائٹ کی تیاریوں میں مصروف ہیں۔ محمد وسیم کا کہناہے کہ ان کی یہ خواہش اور کوشش ہےکہ یہ فائٹ پاکستان میں ہو۔ اس سلسلے میں حریف باکسراور پروموٹرز کے ساتھ بات چیت جاری ہے۔ جس طرح دوسرے ایونٹ اب پاکستان میں ہورہے ہیں، اسی طرح انٹرنیشنل باکسنگ مقابلے بھی پاکستان میں ہوں۔

تبصرے

کا جواب دے رہا ہے۔ X

ایکسپریس میڈیا گروپ اور اس کی پالیسی کا کمنٹس سے متفق ہونا ضروری نہیں۔