پشاورمدرسہ دھماکاخیبرپختونخوا حکومت کا متاثرین کیلیے امدادی پیکیج کا اعلان

شہدا کے لواحقین کو 5 لاکھ اور زخمیوں کو 2 لاکھ روپے دیئے جائیں گے


ویب ڈیسک October 27, 2020
امن عمل کو سبوتاژ نہیں کرنے دیں گے، محمود خان فوٹو: فائل

وزیراعلیٰ خیبر پختونخوا محمود خان کی جانب سے مدرسے میں دھماکے سے شہید اور زخمی ہونے والوں کے لیے خصڈوصی امدادی پیکیج کا اعلان کردیا ہے۔

ایکسپریس نیوز کے مطابق وزیراعلیٰ خیبر پختونخوا محمود خان نے کہا ہے کہ متاثرین کے دکھ میں برابر کے شریک ہیں،امن عمل کو سبوتاژ نہیں کرنے دیں گے۔ وزیراعلیٰ خیبرپختونخوا نے دھماکے کے متاثرین اور شہدا کے لئے خصوصی امدادی پیکیج کا اعلان کرتے ہوئے کہا کہ شہدا کے لواحقین کو 5 لاکھ اور زخمیوں کو 2 لاکھ روپے دیئے جائیں گے۔

دوسری جانب گورنر خیبر پختونخوا شاہ فرمان نے بھی پشاور دھماکے کے شہداکے لواحقین اور زخمیوں سے اظہار ہمدردی کیا ہے، اپنے بیان میں انہوں نے کہا کہ پشاور دھماکا امن و امان کو تباہ کرنے کی سازش ہے، دشمن عناصر ملک کو عدم استحکام کا شکار کرنے کے لئے متحرک ہو گئے ہیں، ہمیں متحد ہو کر ملک دشمن طاقتوں کو شکست دینا ہو گی۔

تبصرے

کا جواب دے رہا ہے۔ X

ایکسپریس میڈیا گروپ اور اس کی پالیسی کا کمنٹس سے متفق ہونا ضروری نہیں۔

مقبول خبریں