بھارت میں امریکا مخالف مظاہرے فوڈ چین پر حملہ توڑپھوڑ

امریکا کا سفارتکار کیخلاف مقدمہ واپس لینے سے انکار، کوئی حل ڈھونڈ لیں گے،بھارتی وزیرخارجہ

سینکڑوں گھریلو ملازمین نے بھارتی سفارتکار کیخلاف مظاہرہ کیا۔فوٹو:فائل

سفارتکار کو برہنہ کرکے تلاشی لینے اور گرفتارکرنے پر امریکا اور بھارت میں سفارتی کشیدگی برقرار ہے۔

امریکا نے کہا ہے کہ سفارتکار دیویانی کھوبرا گاڑے کے اقوام متحدہ میں تبادلے کے باوجود ان کے خلاف ویزا فراڈکیس واپس لیا جائے گا نہ ہی گذشتہ تاریخوں سے استثنیٰ دیا جائے گا، دوسری طرف بھارتی وزیر خارجہ کے رویہ کچھ تبدیلی آئی ہے، سلمان خورشید نے کہا ہے بھارت اورامریکاکے دوطرفہ تعلقات انتہائی مفید ہیں جنھیں ہم پہلے کی طرح قائم رکھنا چاہتے ہیں ، انھوں نے امید ظاہر کی ہے کہ دیویانی کھوبرا کے معاملے پر کوئی نہ کوئی حل ضرور نکل آئے گا، انھوں نے بھارتی ٹی وی سے گفتگو میں کہا ہے کہ اگرچہ بھارتی سفارتی اہلکار کے ساتھ ناقابل قبول رویہ اختیار کیا گیا لیکن اس کے باجود ہم امریکا کے ساتھ بہتر تعلقات قائم رکھنا چاہتے ہیں،دریں اثنا بھارت کے شہروںممبئی، نئی دہلی اور حیدرآباد میں امریکا مخالف مظاہرے جاری رہے ،حیدرآباد میںمشتعل مظاہرین نے امریکی پیزا چین پر دھاوا بول دیا، شدید توڑ پھوڑکی اور امریکی مصنوعات پر پابندی کامطالبہ کیا۔




دوسری طرف نیویارک میں سینکڑوں گھریلو ملازمین نے بھارتی سفارتکار کیخلاف مظاہرہ کیا، مظاہرین نے بھارتی سفارت خانے کے باہر متعدد گھریلو ملازمین جمع ہوئے اور بھارتی نائب قونصل جنرل دیویانی کھوبراگڑے کی جانب سے اپنی نوکرانی سے ناروا سلو ک کی مذمت کی، مظاہرین نے مطالبہ کیا بھارتی سفارت کار کو ملازمہ کے مبینہ استحصال پر بھارتی حکومت بھی سزا دے۔ نیویارک میں دیویانی پر الزام ہے کہ انھوں نے اپنی گھریلو ملازمہ سنگیتا رچرڈز کو قانون کے مطابق اجرت ادا نہیں کی اور ان کی ویزا کی درخواست کے سلسلے میں بھی کچھ بے قاعدگیاں کیں،این این آئی نے غیرملکی خبررساں ادارے کے حوالے سے خبر دی ہے کہ بھارت نے امریکی سفارتخانے کے خلاف ایک اورقدام اٹھاتے ہوئے اسے شراب کی سپلائی معطل کردی ہے، اس سے قبل امریکی سفارتخانے کو بھارتی حکومت کی جانب سے فراہم کی گئی اضافی سیکیورٹی واپس لے لی گئی تھی ۔
Load Next Story