عالمی و مقامی مارکیٹ میں سونے کی قیمت میں کمی

دبئی گولڈ مارکیٹ کے مقابلے میں پاکستانی صرافہ مارکیٹوں میں منگل کو بھی فی تولہ سونے کی قیمت 2000روپے کم رہی


Staff Reporter October 27, 2020
فی تولہ سونے کی قیمت گھٹ کر 114500 روپے ہو گئی ہے۔ فوٹو: فائل

عالمی مارکیٹ میں کمی کے باعث مقامی مارکیٹ میں بھی فی تولہ اور فی دس گرام سونے کی قیمت میں کمی دیکھنے میں آئی ہے۔

بین الاقوامی بلین مارکیٹ میں فی اونس 24 قیراط سونے کی قیمت 1 ڈالر کی کمی سے 1903 ڈالر کی سطح پرپہنچنے کے باعث مقامی صرافہ مارکیٹوں میں بھی منگل کو فی تولہ اور فی دس گرام سونے کی قیمتوں میں بالترتیب 750روپے اور 643روپے کی کمی واقع ہوئی۔

قیمتوں میں کمی کے نتیجے میں کراچی حیدرآباد سکھر ملتان لاہور فیصل آباد اسلام آباد راولپنڈی پشاور اور کوئٹہ کی صرافہ مارکیٹوں میں فی تولہ سونے کی قیمت گھٹ کر 114500 روپے اور فی دس گرام سونے کی قیمت گھٹ کر 98165روپے ہوگئی۔

بلین مارکیٹ کے نمائندوں کا کہناہے کہ دبئی گولڈ مارکیٹ کے مقابلے میں پاکستانی صرافہ مارکیٹوں میں منگل کو بھی فی تولہ سونے کی قیمت 2000روپے کم رہی ہے۔ اس کے برعکس فی تولہ چاندی کی قیمت بغیرکسی تبدیلی کے 1230 روپے پر مستحکم رہی اور دس گرام چاندی کی قیمت 1063روپے 10پیسےپر مستحکم رہی۔

تبصرے

کا جواب دے رہا ہے۔ X

ایکسپریس میڈیا گروپ اور اس کی پالیسی کا کمنٹس سے متفق ہونا ضروری نہیں۔

مقبول خبریں

رائے

شیطان کے ایجنٹ

Nov 24, 2024 01:21 AM |

انسانی چہرہ

Nov 24, 2024 01:12 AM |