ڈالرکی تنزلی جاری قیمت پانچ ماہ کی کم ترین سطح پرآگئی

انٹر بینک اور اوپن مارکیٹ میں روپیہ ڈالر کے مقابلے میں مزید تگڑا ہوگیا


Staff Reporter October 27, 2020
27 اگست کے بعد سے ڈالر کی قدر میں کمی واقع ہورہی ہے(فوٹو، فائل)

زرمبادلہ کی دونوں مارکیٹوں میں منگل کو بھی روپے کے مقابلے میں امریکی ڈالر گراوٹ کا شکار رہی۔

قدر میں کمی کے رجحان کے بعد ڈالر کا انٹربینک ریٹ پانچ ماہ کی کم ترین سطح پر آگئی اور ڈالر کی قدر 161روپے سے بھی نیچے آگئی۔

انٹربینک مارکیٹ میں ڈالر کی قدر اتارچڑھاو کے بعد مزید 14پیسے کی کمی سے 160روپے 91پیسے پر بند ہوئی اور اسی طرح اوپن کرنسی مارکیٹ میں بھی ڈالر کی قدر مزید 10پیسے کی کمی سے 161روپے 10پیسے پر بند ہوئی۔

تبصرے

کا جواب دے رہا ہے۔ X

ایکسپریس میڈیا گروپ اور اس کی پالیسی کا کمنٹس سے متفق ہونا ضروری نہیں۔

مقبول خبریں

رائے

شیطان کے ایجنٹ

Nov 24, 2024 01:21 AM |

انسانی چہرہ

Nov 24, 2024 01:12 AM |