بے گناہ افراد کو نشانہ بنانیوالے رعایت کے مستحق نہیں گورنر اوروزیراعلیٰ کی پشاور دھماکے کی مذمت

امان اللہ خان یاسین زئی اور جام کمال خان کا پشاور دھماکے میں قیمتی انسانی جانوں کے نقصان پر دکھ اور افسوس کا اظہار

امان اللہ خان یاسین زئی اور جام کمال خان کا دھماکے میں قیمتی انسانی جانوں کے نقصان پر گہرے دکھ اور افسوس کا اظہار . فوٹو : فائل

گورنر اور وزیراعلیٰ بلوچستان نے پشاور دھماکے کی شدید مذمت کرتے ہوئے کہا ہے کہ معصوم اور بے گناہ افراد کو نشانہ بنانے والے کسی رعایت کے مستحق نہیں۔


گورنر بلوچستان امان اللہ خان یاسین زئی نے دیر کالونی میں واقع مدرسے میں دھماکے کی شدید الفاظ میں مذمت کی ہے اور دھماکے میں قیمتی انسانی جانوں کے نقصان پر گہرے دکھ اور افسوس کا اظہار کرتے ہوئے کہا ہے کہ نہتے اور بے گناہ انسانوں کی جانوں سے کھیلنے والے انسانیت کے دشمن ہیں۔

وزیر اعلیٰ بلوچستان جام کمال خان نے بھی پشاور دھماکے کی شدید مذمت کرتے ہوئے کہا کہ معصوم اور بے گناہ افراد کو نشانہ بنانے والے کسی رعایت کے مستحق نہیں۔
Load Next Story