ملک میں کورونا کے وار جاری 24 گھنٹوں میں 14 افراد جان کی بازی ہار گئے

گزشتہ 24 گھنٹوں میں کورونا کے825 نئے کیسز رپورٹ ہوئے، این سی او سی

ملک میں کورونا وائرس کے فعال کیسز کی تعداد بڑھ کر 11 ہزار 627 ہوگئی فوٹو : فائل

ملک بھر میں کورونا وائرس کے فعال کیسز کی تعداد بڑھ کر 11 ہزار 627 ہوگئی جب کہ گزشتہ 24 گھنٹوں میں 14 افراد کورونا کے باعث جان سے ہاتھ دھوبیٹھے۔

نیشنل کمانڈ اینڈ آپریشن سینٹرکے تازہ اعداد وشمارکے مطابق گزشتہ 24 گھنٹوں میں کورونا کے825 نئے کیسز رپورٹ ہوئے جس کے بعد ملک بھرمیں مجموعی کیسز کی تعداد 3 لاکھ 30 ہزار 200 ہوگئی۔

این سی او سی کے مطابق فعال کیسز کی تعداد برھ کر 11 ہزار 627 ہوگئی جب کہ اب تک کورونا وائرس میں مبتلا 3 لاکھ 11 ہزار 814 مریض صحت یاب ہوچکے ہیں۔ گزشتہ 24 گھنٹوں میں مزید 14 اموات رپورٹ ہوئیں جس کے بعد مجموعی اموات کی تعداد 6 ہزار 759 ہوگئی۔

سندھ میں مریضوں کی تعداد ایک لاکھ 44 ہزار 449 ، پنجاب میں ایک لاکھ 3 ہزار 314، خیبرپختونخوا 39 ہزار 189 ، اسلام آباد میں 19 ہزار 300، بلوچستان میں 15 ہزار 859 ، آزاد کشمیر 3 ہزار 889 اورگلگت بلتستان میں 4 ہزار 200 تعداد ہوگئی۔


کورونا وائرس اوراحتیاطی تدابیر

کورونا وائرس کے خلاف یہ احتیاطی تدابیراختیارکرنے سے اس وبا کے خلاف جنگ جیتنا آسان ہوسکتا ہے۔ صبح کا کچھ وقت دھوپ میں گزارنا چاہیے، کمروں کو بند کرکے نہ بیٹھیں بلکہ دروازے کھڑکیاں کھول دیں اور ہلکی دھوپ کو کمروں میں آنے دیں۔ بند کمروں میں اے سی چلاکربیٹھنے کے بجائے پنکھے کی ہوا میں بیٹھیں۔

سورج کی شعاعوں میں موجود یو وی شعاعیں وائرس کی بیرونی ساخت پر ابھرے ہوئے ہوئے پروٹین کو متاثر کرتی ہیں اور وائرس کو کمزور کردیتی ہیں۔ درجہ حرارت یا گرمی کے زیادہ ہونے سے وائرس پرکوئی اثرنہیں ہوتا لیکن یو وی شعاعوں کے زیادہ پڑنے سے وائرس کمزور ہوجاتا ہے۔

پا نی گرم کرکے تھرماس میں رکھ لیں اورہرایک گھنٹے بعد آدھا کپ نیم گرم پانی نوش کریں۔ وائرس سب سے پہلے گلے میں انفیکشن کرتا ہے اوروہاں سے پھیپھڑوں تک پہنچ جاتا ہے، گرم پانی کے استعمال سے وائرس گلے سے معدے میں چلا جاتا ہے، جہاں وائرس ناکارہ ہوجاتا ہے۔
Load Next Story