افغان سرزمین پاکستان کے خلاف استعمال نہیں ہونی چاہیے شاہ محمود قریشی کا افغان ہم منصب سے رابطہ
ملک دشمن قوتوں کا اتحاد بنتا نظرآرہا ہے جوپاکستان کو نشانہ بنانے کا ارادہ رکھتی ہیں، شاہ محمود قریشی
وزیرخارجہ شاہ محمود قریشی کا کہنا ہے کہ افغانستان کی سرزمین پاکستان کے خلاف استعمال نہیں ہونی چاہیے۔
وزیرخارجہ شاہ محمود قریشی نے کہا کہ کچھ قوتیں پاکستان کوعدم استحکام کا شکارکرنا چاہتی ہیں، ملک دشمن قوتوں کا اتحاد بنتا نظر آرہا ہے جو پاکستان کو نشانہ بنانے کا ارادہ رکھتی ہیں، صوبائی حکومت کے ساتھ وفاقی حکومت کو بھی الرٹ رہنا ہوگا، پوری قوم کو مل کردہشت گردی کا مقابلہ کرنا ہوگا۔
وزیر خارجہ نے کہا کہ کل شام افغان وزیرخارجہ سے بات چیت ہوئی، کوئٹہ اورپشاورکے دھماکوں کا ذکرکیا، اپنی اطلاعات اور خدشات پر ان سے بات کی، انہیں کہا افغانستان کی سرزمین پاکستان کے خلاف استعمال نہیں ہونی چاہیے، کوئٹہ میں پی ڈی ایم جلسے کی سکیورٹی کا بندوبست کیا تھا۔
گستاخانہ خاکوں پرایک طبقہ سیاست کرنا چاہتا تھا، حکومت اپنی ذمہ داریوں سے غافل نہیں، عید میلادالنبی صلی اللہ علیہ وسلم پرسکیورٹی کا مکمل بندوبست کیا جائے گا۔