فرانس سے تعلقات حکومت عوامی جذبات سامنے رکھ کر فیصلہ کرے اسلام آباد ہائیکورٹ

عدالت کا فرانس سے تعلقات منقطع کرنے کا معاملہ کابینہ کے سامنے رکھنے کا حکم

عدالت کا فرانس سے تعلقات منقطع کرنے کا معاملہ کابینہ کے سامنے رکھنے کا حکم

اسلام آباد ہائی کورٹ نے گستاخانہ خاکوں کی اشاعت پر فرانس سے تعلقات منقطع کرنے کا معاملہ کابینہ کے سامنے اٹھانے کا حکم دے دیا۔

گستاخانہ خاکوں کی اشاعت پر فرانس سے سفارتی تعلقات منقطع کرنے کی درخواست پر اسلام آباد ہائی کورٹ میں سماعت ہوئی۔ ہائی کورٹ نے معاملہ وفاقی کابینہ کے سامنے رکھنے کا حکم دیتے ہوئے کہا کہ وفاقی کابینہ عوامی جذبات کو سامنے رکھ کر فیصلہ کرے۔


درخواست گزار شہدا فاؤنڈیشن کے وکیل طارق اسد عدالت کے سامنے پیش ہوئے اور موقف اختیار کیا کہ فرانس میں خاکے شائع کرنے پر ترکی، قطر سمیت متعدد مسلم ممالک نے احتجاج کیا ہے، فرانس کی سب سے غلط بات یہ ہےکہ اس کے صدر نے خود دو عمارتوں پر خاکے لٹکانے کا کہا ہے۔

جسٹس محسن اختر کیانی نے ریمارکس دیے کہ پاکستان کی حکومت نے مذمت تو کی ہے فرانسیسی سفیر کو دفتر خارجہ بھی بلایا گیا ہے، نیشنل اسمبلی سے قرارداد بھی پاس ہوئی ہے، پارلیمنٹ سے قرارداد کا آنا بھی عوام کی ترجمانی ہے۔

عدالت نے معاملہ وفاقی کابینہ کو بھجواتے ہوئے کیس نمٹا دیا۔
Load Next Story