پاکستان اور ترکی ہمارے ’’اندرونی معاملات‘‘ میں مداخلت نہ کریں فرانس کی ڈھٹائی

ترکی اور پاکستان کے پارلیمان میں فرانس کے خلاف قراردادیں منظور کی جاچکی ہیں

فرانس نے پاکستان اور ترکی کے ردِعمل پر ڈھٹائی کا مظاہرہ کیا ہے۔ (فوٹو: فائل)

فرانس میں گستاخانہ خاکوں کی تشہیر پر وہاں کی حکومت نے مکمل ڈھٹائی اختیار کرتے ہوئے پاکستان اور ترکی سے کہا ہے کہ وہ فرانس کے ''اندرونی معاملات'' میں مداخلت سے باز رہیں۔

خبر رساں ایجنسی ''رائٹرز'' کے مطابق، فرانسیسی وزیرِ داخلہ جیرالڈ درمانین نے سرکاری ریڈیو کو دیئے گئے ایک انٹرویو میں پاکستان اور ترکی کے ردِعمل کو خصوصی تنقید کا نشانہ بناتے ہوئے کہا کہ ان دونوں ممالک کے پارلیمان میں فرانس کے خلاف قراردادوں کی منظوری ''فرانس کے اندرونی معاملات میں مداخلت'' کے برابر ہے۔

واضح رہے کہ گستاخانہ خاکوں سے متعلق فرانس میں حالیہ واقعات اور فرانسیسی صدر ایمانوئیل میخواں کے بیان پر کڑی تنقید کرتے ہوئے ترک صدر رجب طیب اردووان نے فرانسیسی صدر کو دماغی علاج کا مشورہ دیتے ہوئے، مسلمانوں سے مطالبہ کیا تھا کہ وہ فرانسیسی مصنوعات کا بائیکاٹ کریں۔

یہ خبریں بھی پڑھیے:

Load Next Story