کرتارپورراہداری کی پہلی سالگرہ بھارتی سکھوں کو تقریب میں شرکت کی دعوت

رواں سال رواں مارچ سے بھارت کی طرف سے راہداری بند ہے


آصف محمود October 28, 2020
گزشتہ سال 9 نومبرکو وزیراعظم عمران خان نے کرتارپور راہداری کا افتتاح کیاتھا فوٹو: فائل

پاکستان نے 9 نومبرکو کرتارپور کوریڈورکی پہلی سالگرہ بھرپورطریقے سے منانے کا اعلان کیا ہے اورایک بار پھربھارت کودعوت دی گئی ہے کہ سکھوں یاتریوں کو کرتارپور راہداری کے راستے پاکستان آنے کی اجازت دی جائے تو بھارتی سکھ یاتری بھی پہلی سالگرہ میں شریک ہوں سکیں۔

متروکہ وقف املاک بورڈ اور پاکستان سکھ گوردوارہ پربندھک کمیٹی نے 9 نومبرکو کرتارپور راہداری کی پہلی سالگرہ بھر طریقے سے منانے کا فیصلہ کیا ہے ، اس حوالے سے اہم اجلاس متروکہ وقف املاک بورڈ کے ہیڈکوارٹرلاہور میں منعقد ہوا جس میں متروکہ وقف املاک بورڈ کے چیئرمین ڈاکٹرعامر احمد، ڈپٹی سیکرٹری عمران گوندل، سیدفرازعباس، پاکستان سکھ گوردوارہ پربندھک کمیٹی کے سربراہ سردارستونت سنگھ ، سیکرٹری سردار امیر سنگھ سمیت دیگرممبران شریک ہوئے۔

پاکستان سکھ گوردوارہ پربندھک کمیٹی کے سیکرٹری جنرل سردارامیر سنگھ نے ایکسپریس کوبتایا کہ اجلاس میں کرتارپور راہداری بھرپور طریقے سے منانے کا فیصلہ کیا گیاہے۔ اس حوالے سے مرکزی تقریب گوردوارہ دربار صاحب کرتارپورصاحب میں ہوگی ۔ انہوں نے بتایا کہ ہم بھارتی حکومت اورشرومنی گوردوارہ پربندھک کمیٹی کو دعوت دی ہے کہ وہ زیادہ سے زیادہ یاتریوں کو راہداری کے راستے پاکستان بھیجے تاکہ 9 نومبر کو ہونیوالی پہلی سالگرہ کی تقریب میں شریک ہوسکیں ۔ انہوں نے یہ بھی کہا دنیابھرمیں بسنے والے سکھوں کوبھی پاکستان آنے کی دعوت دی گئی ہے۔

واضح رہے کہ گزشتہ سال 9 نومبرکو وزیراعظم عمران خان نے کرتارپور راہداری کا افتتاح کیاتھا جس کے بعد بھارت سے سکھ یاتری ویزہ کے بغیر گوردوارہ دربار صاحب آتے اور مذہبی رسومات اداکرتے تھے۔ تاہم رواں سال مارچ میں کورونا لاک ڈاؤن کی وجہ سے پاک بھارت سرحدبند ہونے کے بعد راہداری بھی بند کردی گئی تھے۔ پاکستان نے جون میں کرتارپور رہداری کھول دی تھی لیکن بھارت کی طرف سے ابھی تک راہداری بند ہے۔

سردارامیرسنگھ نے یہ بھی بتایا کہ اجلاس میں باباگورونانک کے 551 ویں جنم دن کی تیاریوں کا ازسرنوجائزہ لیا گیا ہے۔ جنم دن کی تقریبات میں شرکت کے لئے بھارتی حکومت اورسکھ تنظیموں کوایک بارپھریاددہانی کروائی جائے گی۔ بھارتی سکھ یاتریوں کا واہگہ بارڈر پراستقبال ہوگا اورانہیں بسوں کے ذریعے ننکانہ صاحب لایاجائے گا جہاں وہ 30 نومبرکو جنم دن کی تقریب میں شریک ہوں گے۔

تبصرے

کا جواب دے رہا ہے۔ X

ایکسپریس میڈیا گروپ اور اس کی پالیسی کا کمنٹس سے متفق ہونا ضروری نہیں۔

مقبول خبریں