اسلامی نظریاتی کونسل نے اسلام آباد میں قائم مندر کھولنے کی سفارش کردی

ہندو کمیونٹی کے مذہبی تہواروں کے لیے کمیونٹی سینٹر تعمیر کرنے کی اجازت ہے، اسلامی نظریاتی کونسل


ویب ڈیسک October 28, 2020
ہندو کمیونٹی کے مذہبی تہواروں کے لیے کمیونٹی سینٹر تعمیر کرنے کی اجازت ہے، اسلامی نظریاتی کونسل۔ فوٹو : فائل

LONDON: اسلامی نظریاتی کونسل نے سیدپور اسلام آباد میں قائم مندر کھولنے کی سفارش کردی۔

اسلام آباد میں مندر کی تعمیر کے معاملے پر اسلامی نظریاتی کونسل نے اپنی رائے دیتے ہوئے سیدپور میں قائم مندر کھولنے کی سفارش کرتے ہوئے کہا کہ ہندو کمیونٹی کے لیے شمشان گھاٹ کے لیے جگہ فراہم کرنے اور مذہبی تہواروں کے لیے کمیونٹی سینٹر تعمیر کرنے کی اجازت ہے۔

اس خبر کو بھی پڑھیں : اسلام آباد میں مندر کی تعمیر پر سی ڈی اے کو نوٹس

اسلامی نظریاتی کونسل کے مطابق غیر سرکاری عبادت گاہوں کے لیے سرکاری فنڈ مختص کرنے کی حمایت نہیں کی جاسکتی لہذا بطور پاکستانی شہری حکومت ہندو کمیونٹی کی فلاح و بہبود کے لیے الگ سے رقم مختص کر سکتی ہے۔

تبصرے

کا جواب دے رہا ہے۔ X

ایکسپریس میڈیا گروپ اور اس کی پالیسی کا کمنٹس سے متفق ہونا ضروری نہیں۔

مقبول خبریں