ڈالر کے مقابلے میں روپے کی قدر میں اضافے کا سلسلہ جاری

زر مبادلہ کی دونوں مارکیٹ میں ڈالر کے مقابلے میں روپے کی قدر میں اضافہ ہوا ہے


ویب ڈیسک October 28, 2020
زرمبادلہ کی دونوں مارکیٹوں میں ڈالر کے مقابلے میں روپیہ مسلسل تگڑا ہورہا ہے(فوٹو، فائل)

زرمبادلہ کی دونوں مارکیٹوں میں بدھ کو بھی روپے کے مقابلے میں ڈالر کی قدر کو مزید تنزلی کا سامنا رہا.

ڈالر کے اوپن مارکیٹ ریٹ 161روپے سے نیچے آگئے۔ انٹربینک مارکیٹ میں ڈالر کی قدر اتارچڑھاو کے بعد مزید 29پیسے کی کمی سے 160روپے 62پیسے پر بند ہوئی جبکہ اوپن کرنسی مارکیٹ میں ڈالر کی قدر 40پیسے کی کمی سے 160روپے 70پیسے پر بند ہوئی۔

تبصرے

کا جواب دے رہا ہے۔ X

ایکسپریس میڈیا گروپ اور اس کی پالیسی کا کمنٹس سے متفق ہونا ضروری نہیں۔