کورونا وباء میں خدمات پر علی ظفر کے لیے شانِ پاکستان کا ایوارڈ

تقریب میں اُن لوگوں کو بھی ایوارڈ سے نوازا گیا جنہوں نے کورونا وباء میں اپنی شان دار خدمات انجام دیں


ویب ڈیسک October 28, 2020
تقریب میں اُن لوگوں کو بھی ایوارڈ سے نوازا گیا جنہوں نے کورونا وباء میں اپنی شاندار خدمات انجام دیں۔ فوٹو: فائل

بین الاقوامی شہرت یافتہ معروف گلوکار علی ظفر کو لاک ڈاؤن کے دوران لوگوں کی مالی مدد کرنے پر صدر مملکت کی جانب سے شانِ پاکستان کے ایوارڈ سے نوازا گیا ہے۔

گورنر ہاؤس لاہور میں منعقد ہونے والی '' شان پاکستان '' کے عنوان سے منعقدہ تقریب میں صدرِ مملکت عارف علوی، گورنر پنجاب چوہدری محمد سرور، اور وزیرِ اعلیٰ پنجاب عثمان بزدار نے شرکت کی۔ یہ ایوارڈ کورونا وباء میں شاندار خدمات پیش کرنے والوں کو دیا گیا۔ ۔ جب کہ اس موقع پر کووڈ 19 کے خلاف جنگ اور سماجی کاموں کے لیے علی ظفر فاؤنڈیشن کی خدمات کا اعتراف بھی کیا گیا۔

اس شاندار تقریب میں کورونا کی جنگ کے خلاف نبردآزما ہیروز کو اعزازات سے نوازا۔ ان میں صفِ اول میں موجود کورونا وائرس سے لڑنے والے ہیلتھ ورکر اور ڈاکٹر بھی شامل ہیں جنہوں نے اس جنگ میں اپنی جانوں کا نذرانہ پیش کیا۔



لاک ڈاؤن کے تناظرمیں خواجہ سراؤں، ضرورت مند موسیقاروں اور بالخصوص مسیحی برادری سمیت دیگر اقلیتوں کی مدد کرنے پر صدر مملکت کی جانب سے گلوکارہ علی ظفر کو شانِ پاکستان کے ایوارڈ سے نوازا گیا۔

تبصرے

کا جواب دے رہا ہے۔ X

ایکسپریس میڈیا گروپ اور اس کی پالیسی کا کمنٹس سے متفق ہونا ضروری نہیں۔

مقبول خبریں

رائے

شیطان کے ایجنٹ

Nov 24, 2024 01:21 AM |

انسانی چہرہ

Nov 24, 2024 01:12 AM |