پی ڈی ایم ملک کوجعلی حکومت سے آزاد کرائےگی احسن اقبال

نالائق اورسلیکٹڈ حکمرانوں نے ہرطبقے کا سکون چھین لیا، رہنما مسلم لیگ (ن)


Express News October 28, 2020
نالائق اورسلیکٹڈ حکمرانوں نے ہرطبقے کا سکون چھین لیا، رہنما مسلم لیگ (ن) . فوٹو : فائل

مسلم لیگ (ن) کے رہنما احسن اقبال کا کہنا ہے کہ نالائق اورسلیکٹڈ حکمرانوں نے ہرطبقے کا سکون چھین لیا، پی ڈی ایم ملک کوجعلی حکومت سے آزادکرائےگی۔

مسلم لیگ (ن) کے رہنماؤں نے نواب شاہ، سانگھڑ، میرپورخاص اورعمرکوٹ میں وفاقی حکومت کے خلاف میدان سجائے رکھا۔ تقاریب سے خطاب میں احسن اقبال نے حکمرانوں کو آڑے ہاتھوں لیتے ہوئے کہا کہ ایک اناڑی کو اقتدارمیں لایا گیا جس نے 2 سال میں ملک کو تباہی کے کنارے پر پہنچا دیا ہے، آج ہر کسی کا ایک ہی سوال ہےقائداعظم کا پاکستان کہاں ہے ؟

انہوں نے کہا کہ پی ڈی ایم ملک کوجعلی حکومت سے آزاد کرائے گی کیوں کہ نالائق اورسلیکٹڈ حکمرانوں نے ہرطبقے کا سکون چھین لیا۔

سابق گورنرسندھ محمد زبیرنے کہا نوازشریف اورمریم نواز میدان میں آگئے ہیں، اب اس حکومت کوجانا ہوگا جب کہ مفتاح اسماعیل نے اپنے خطاب میں کہا کہ پاکستان کی ترقی وخوشحالی کا راستہ صرف ووٹ کوعزت دینےمیں ہے۔

تقاریب سے مسلم لیگ (ن) سندھ کے صدر شاہ محمد شاہ اور (ن) لیگ کے دیگر رہنماؤں نے بھی خطاب کیا۔

تبصرے

کا جواب دے رہا ہے۔ X

ایکسپریس میڈیا گروپ اور اس کی پالیسی کا کمنٹس سے متفق ہونا ضروری نہیں۔