پنجاب میں بلدیاتی انتخابات امیدواروں کی جانب سے کاغذات نامزدگی جمع کرانے کا سلسلہ شروع

صوبے بھر میں پہلے دن 142 بلدیاتی امیدواروں نے کاغذات نامزدگی جمع کرائے، الیکشن کمیشن پنجاب


ویب ڈیسک December 22, 2013
امیدواروں کی سہولت کے لئے چھٹی کے روز بھی الیکشن کمیشن کے مقررہ دفاتر کھلے ہیں۔ فوٹو: فائل

پنجاب میں بلدیاتی انتخابات میں حصہ لینے والے امیدواروں نے کاغذات نامزدگی جمع کرانا شروع کردیئے ہیں تاہم پہلے روز امیدواروں کی جانب سے انتہائی کم دلچسپی دیکھنے میں آئی۔

الیکشن کمیشن کی جانب سے جاری کردہ شیڈول کے مطابق بلدیاتی انتخابات کے امیدوار22 دسمبر سے 27 دسمبر تک کاغذات نامزدگی حاصل اور جمع کراسکتے ہیں، امیدواروں کی سہولت کے لئے کاغذات نامزدگی صرف اردو میں ہی چھاپے گئے ہیں جبکہ جن امیدواروں نے پہلے شیڈول پر کاغذات نامزدگی جمع کرائے ہیں انہیں نئے کاغذات کے ساتھ سیکیورٹی فیس جمع کرانے کی ضرورت نہیں، کاغذات نامزدگی کے حصول اور وصولی کے سلسلے میں امیدواروں کی سہولت کے لئے چھٹی کے روز بھی الیکشن کمیشن کے مقررہ دفاتر کھلے رہے تاہم امیدواروں کی جانب سے دلچسپی انتہائی کم رہی۔

الیکش کمیشن پنجاب کے مطابق کاغذات نامزدگی جمع کرانے کے پہلے روز لاہور میں صرف 7 امیدواروں نے کاغذات نامزدگی جمع کرائے جبکہ صوبے بھر میں یہ تعداد 142 تھی۔

بلدیاتی انتخابات کے شیڈول کے مطابق امیدواروں کے کاغذات کی جانچ پڑتال 30 دسمبر سے 4 جنوری تک ہوگی جبکہ مختلف مراحل کی تکمیل کے بعد 13 جنوری کو امیدواروں کی حتمی فہرست کا اجرا کردیا جائے گا اور اسی روز انہیں انتخابی نشانات بھی تفویض کردیئے جائیں گے جبکہ ووٹنگ 30 جنوری کو ہوگی۔

تبصرے

کا جواب دے رہا ہے۔ X

ایکسپریس میڈیا گروپ اور اس کی پالیسی کا کمنٹس سے متفق ہونا ضروری نہیں۔

مقبول خبریں