فرانس میں جامع مسجد کی انتظامیہ کو قتل کی دھمکیوں پرمبنی خط موصول

اسلامو فوبیا کی نئی لہر کے بعد فرانس میں کئی مساجد بند کردی گئی ہیں


ویب ڈیسک October 28, 2020
مسجد انتظامیہ کو موصول ہونے والے خط میں اسکارف اوڑھنے والی مسلم خواتین سے متعلق توہین آمیز زبان استعمال کی گئی تھی(فوٹو، فائل)

فرانس میں مسجد انتظامیہ کو دھمکی آمیز خط موصول ہوا ہے۔

ترک خبر رساں ادارے کے مطابق شمالی فرانس کے علاقے ورنون میں قائم جامع مسجد کو ڈاک کے ذریعے ملنے والے خط میں ترک، عرب باشندوں اور مسجد میں پابندی سے آنے والے افراد کو جان سے مارنے کی دھمکیاں دی گئی ہیں۔

خط میں لکھا گیا ہے کہ جنگ شروع ہوچکی ہے اور تمہیں سیمیول کی موت کا حساب دینا ہوگا۔ واضح رہے سیمپول اس استاد کا نام ہے جو ایک کالج میں گستاخانہ خاکوں کی تشہیر کرنے کا مرتکب ہوا تھا اور اسے ایک مسلم نوجوان نے قتل کردیا تھا۔ خط میں حجاب پہننے والی مسلم خواتین کے خلاف انتہائی ہتک آمیز زبان استعمال کی گئی ہے۔

یہ خبر بھی پڑھیے: آسٹریلیا میں جنونی شخص کا مسجد پر حملہ

فرانس میں اسلاموفوبیا کی نئی لہر اٹھنے کے بعد ملک بھر میں مساجد کے خلاف نفرت انگیز کارورائیوں کا سلسلہ جاری ہے۔ حال ہی میں پیرس کے نزدیک پینٹن کی جامع مسجد چھ ماہ کے لیے بند کردی گئی۔

تبصرے

کا جواب دے رہا ہے۔ X

ایکسپریس میڈیا گروپ اور اس کی پالیسی کا کمنٹس سے متفق ہونا ضروری نہیں۔

مقبول خبریں