برطانوی باکسر عامر خان نے پاکستانی نوجوانوں کی تربیت کیلئے اپنی خدمات پیش کردیں
پاکستان میں باکسنگ کے شعبے میں ٹیلنٹ کی کمی نہیں ہے، نوجوان باکسرز کی تربیت کرنا چاہتا ہوں، عامر خان
پاکستانی نژاد برطانوی باکسر عامر خان نے کہا ہے کہ پاکستان میں باکسنگ کے شعبے میں ٹیلنٹ کی کمی نہیں ہے اور وہ نوجوانون پاکستانی باکسرز کی تربیت کرنا چاہتے ہیں۔
راولپنڈی میں دسٹرکٹ ہیڈ کوارٹر اسپتال کے دورے کے موقع پر میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے عامر خان کا کہنا تھا کہ وہ ایک فل ٹائم باکسر ہیں اور باکسر ہی رہیں گے، شادی سے باکسنگ متاثر نہیں ہو گی۔ ان کا کہنا تھا کہ پاکستان میں باکسنگ کے شعبے میں ٹیلنٹ کی کمی نہیں ہے، چاہتا ہوں کہ نوجوان پاکستانی باکسرز کی تربیت کروں۔
اس موقع پر عامر خان نے غریب اور نادار لوگوں کے لئے شلٹر ہوم کا افتتاح بھی کیا، عامر خان کا کہنا تھا کہ پاکستان میں فلاحی کام کرنےت کی ضرورت ہے، وہ دوسرے ممالک کے ساتھ مل کر عامر خان فاؤنڈیشن کے ذریعے سے پاکستان کے غریب اور نادار لوگوں کے لئے فلاحی کام کرنا چاہتے ہیں۔