کراچی میں پولیس اوررینجرز کی جرائم پیشہ افراد کے خلاف کارروائیاںمزید 46 ملزمان گرفتار
شہہر کے مختلف علاقوں سے پولیس نے 34 جبکہ رینجرز نے 12 ملزمان کو حراست میں لیا ہے۔
پولیس اور رینجرز نے ٹارگٹ کلنگ، بھتہ خوری اور اسٹریٹ کرائم میں ملوث افراد کے خلاف ٹارگٹڈ کارروائیوں کے دوران کالعدم تنظیم کے دہشتگرد سمیت 46 ملزمان کو گرفتار کرنے کا دعویٰ کیا ہے۔
ایکسپریس نیوز کے مطابق ضلع جنوبی پولیس نے مختلف علاقوں میں کارروائیاں کرتے ہوئے 34 ملزمان کو حراست میں لینے کا دعویٰ کیا ہے۔ گرفتار کئے گئے افراد میں 4 مفرور ملزمان بھی شامل ہیں، جن کے قبضے سے مختلف اقسام کا اسلحہ، مسروقہ سامان اور منشیات بھی برآمد ہوئی ہے۔
دوسری جانب رینجرز ترجمان کا کہنا ہے کہ گزشتہ 24 گھنٹوں کے دوران اہلکاروں نے امن دشمنوں کے خلاف سجن گوٹھ، فیڈرل بی ایریا، لانڈھی، شاہ فیصل کالونی، غازی ٹاون، نئی کراچی، آٹھ چوک لیاری، درویش کالونی، پرانی سبزی منڈی اور ماڑی پور میں کارروائیاں کیں ، اس دوران کالعدم تحریک طالبان کے اہم دہشت گرد سمیت 12 ملزمان گرفتارکئے گئے جبکہ ان کے قبضے سے اسلحے کی برآمدگی بھی ظاہر کی گئی ہے۔