پنجاب حکومت کا تحریک انصاف کا احتجاج ناکام بنانے کیلئے میوزیکل شو داخلہ مفت

پنجاب حکومت نے لاہور کے ریس کورس پارک میں میوزیکل شو کا اہتمام کیا ہے، شہر میں شو کے بینرز آویزاں کر دیئے گئے ہیں۔

شو میں پاکستان کے مشہور و معروف گلوکار اپنے فن کا مظا ہرہ کریں گے۔ فوٹو؛ فائل

پنجاب حکومت نے پاکستان تحریک انصاف کا مہنگائی کے خلاف احتجاج ناکام بنانے کے لئے لاہور میں میوزیکل شو کا اہتمام کیا ہے جس میں تمام افراد کے لئے داخلہ مفت رکھا گیا ہے۔


ایکسپریس نیوز کے مطابق پنجاب حکومت نے پاکستان تحریک انصاف کا مہنگائی کے خلاف احتجاج ناکام بنانے کے لئے لاہور کے ریس کورس پارک میں ایک میوزیکل شو کا اہتمام کیا ہے، شہر بھر میں میوزیکل شو کے بینرز آویزاں کر دیئے گئے ہیں جن پر درج ہے کہ شو میں پاکستان کے مشہور و معروف گلوکار پرفارم کریں گے، تمام تمام افراد کے لئے انٹری بالکل فری رکھی گئی ہے۔

واضح رہے کہ آج پاکستان تحریک انصاف کی جانب لاہور کے ناصر باغ میں مہنگائی کے خلاف جلسہ کیا جا رہا ہے جس میں تحریک انصاف کے علاوہ جماعت اسلامی اور عوامی لیگ کے رہنما شیخ رشید بھی شریک ہوں گے جس کے بعد لاہور میں ہی مہنگائی کے خلاف ریلی نکالی جائے گی۔

Recommended Stories

Load Next Story