گستاخانہ خاکے ہمارا جواب وہی ہے جو اہل مدینہ نے دیا تھا طلع البدرعلینا رجب ایردوان

حضورﷺ کی ناموس کا تحفظ ہمارے لیے باعث فخرہے، ترک صدر


ویب ڈیسک October 29, 2020
فرانس میں اسلام مخالف نفرت انگیز بیانات اور اقدامات کا سلسلہ جاری ہے۔ فوٹو: فائل

لاہور: ترک صدر رجب طیب ایردوان کا کہنا ہے کہ گستاخانہ خاکوں سے متعلق ہمارا جواب وہی ہے جو اہل مدینہ نے دیا تھا "طلع البدر علینا"

ترکے کے صدررجب طیب ایردوان نے کہا کہ مکہ مدینہ، ایشیا افریقہ یورپ سمیت پوری دنیا اور تمام جہانوں اورزمانوں کو شرف بخشنے والے اپنے نبی ﷺ پرحملوں کے سامنے پورے صدق و اخلاص کے ساتھ کھڑے ہونا ہمارے لیے عزت و شرف کا مسئلہ ہے۔

ترکے کے صدرنے مزید کہا کہ ہمارا جواب آج بھی وہی ہے جواہل مدینہ نے دیا تھا۔ "طلع البدرعلینا۔" حضورﷺ کی ناموس کا تحفظ ہمارے لیے باعث فخر ہے۔



واضح رہے کہ فرانس میں اسلام مخالف نفرت انگیز بیانات اوراقدامات کا سلسلہ جاری ہے۔ گزشتہ ماہ رسوائے زمانہ اخبار شارلی ہیبڈو کی جانب سے ایک مرتبہ پھرتوہین آمیزخاکوں کی اشاعت، فرانس میں ان کی تشہیراورفرانسیسی صدرکی جانب سے اسلام مخالف بیانات کے بعد مسلمان سراپا احتجاج ہیں۔

تبصرے

کا جواب دے رہا ہے۔ X

ایکسپریس میڈیا گروپ اور اس کی پالیسی کا کمنٹس سے متفق ہونا ضروری نہیں۔

مقبول خبریں