70 دن بعد کورونا مثبت ہونے کی شرح 3 فیصد سے بڑھ گئی ہے اسد عمر

کورونا مزید پھیلنے سے روکنے کے لیے احتیاط لازمی ہے، وفاقی وزیر منصوبہ بندی


ویب ڈیسک October 29, 2020
وبا کو صرف احتیاط کے ذریعے ہی بڑھنے سے روکا جاسکتا ہے، اسد عمر فوٹو: فائل

وفاقی وزیر منصوبہ بندی اسد عمر نے کہا ہے کہ ملک میں 70 دن بعد کورونا ٹیسٹ مثبت ہونے کی شرح 3 فیصد سے بڑھ گئی ہے۔

اپنے ایک ٹوئٹ میں اسد عمر نے کہا ہے کہ ملک میں 70 دن بعد کورونا ٹیسٹ مثبت ہونے کی شرح 3 فیصد سے بڑھ گئی ہے، وبا کو صرف احتیاط کے ذریعے ہی بڑھنے سے روکا جاسکتا ہے۔

وفاقی وزیر کا کہنا تھا کہ کورونا مزید پھیلنے سے روکنے کے لیے احتیاط لازمی ہے، این سی او سی نے کچھ عوامی اورسماجی سرگرمیوں پر پابندیاں سخت کی ہیں۔

واضح رہے کہ ملک بھر میں کورونا وائرس کے فعال کیسز کی تعداد بڑھ کر 11 ہزار 695 ہوگئی جب کہ گزشتہ 24 گھنٹوں میں 16 افراد کورونا کے باعث جان سے ہاتھ دھو بیٹھے ہیں۔

تبصرے

کا جواب دے رہا ہے۔ X

ایکسپریس میڈیا گروپ اور اس کی پالیسی کا کمنٹس سے متفق ہونا ضروری نہیں۔

مقبول خبریں