مسلمان مخالف اقدامات کو جرم قرار دیا جائے جامعہ الازہر کا مطالبہ

فرانس میں گستاخانہ خاکوں کی ایک بار پھر تشہیر کے بعد سے کئی مسلم ممالک میں احتجاج جاری ہے


ویب ڈیسک October 29, 2020
شیخ احمد الطیب، مفتی اعظم جامعہ الازہر، مصر۔ (فوٹو: انٹرنیٹ)

جامعہ الازہر، مصر کے مفتی اعظم شیخ احمد الطیب نے عالمی برادری سے مطالبہ کیا ہے کہ مسلمان مخالف اقدامات کو جرم قرار دیا جائے۔ ان کا یہ بیان فرانس میں گستاخانہ خاکوں کی ازسرِ نو تشہیر کے ردِعمل میں آیا ہے۔

ان کا کہنا تھا کہ ان کی جامعہ انتخابات میں ووٹ حاصل کرنے کےلیے اسلام اور مسلمانوں کے خلاف جذبات کو استعمال کرنے کی سخت مذمت کرتی ہے اور اس طرزِ عمل کو مسترد کرتی ہے۔

یہ خبریں بھی پڑھیے:

علاوہ ازیں مصری صدر عبدالفتح السیسی نے بھی اقوامِ عالم سے مطالبہ کیا کہ ڈیڑھ ارب انسانوں کا احترام کرتے ہوئے ایسے اقدامات نہ کیے جائے جن سے ان کے مذہبی جذبات مجروح ہوتے ہوں۔ تاہم انہوں نے یہ بھی کہا کہ وہ مذہب، مذہبی علامات اور مقدس ہستیوں کے تحفظ کے نام پر دہشت گردی اور شدت پسندی کی ہر قسم کو مسترد کرتے ہیں۔

گزشتہ روز مصر کے علاوہ بنگلہ دیش، ایران، کویت، ترکی اور پاکستان سمیت کئی مسلمان ملکوں میں بھی احتجاجی مظاہرے کیے جارہے ہیں۔

واضح رہے کہ مسلم ممالک میں فرانس کے خلاف تازہ مہم کا آغاز اس وقت ہوا جب فرانسیسی صدر امانوئیل میخواں نے ''مسلمان مخالف'' کارروائیوں کی حمایت کا اعلان کیا۔

تبصرے

کا جواب دے رہا ہے۔ X

ایکسپریس میڈیا گروپ اور اس کی پالیسی کا کمنٹس سے متفق ہونا ضروری نہیں۔

مقبول خبریں