
وزیراعظم عمران خان نے سماجی رابطے کی ویب سائٹ ٹوئٹرپرحضرت محمد ﷺ سے متعلق اپنا پسندیدہ قول شیئرکیا۔ ان کا پسندیدہ قول فرانسیسی ادیب "الفانس دی لمارتین" کا ہے۔
فرانسیسی ادیب کے مطابق "اگرمقصد کی عظمت، انکساری اورحیرت انگیزنتائج انسانی ذہانت کے تین معیارہیں توکس کی ہمت ہے جوتاریخ کے عظیم انسان محمدﷺ سے موازنہ کرسکے؟ دنیا کی معروف شخصیات نے صرف اسلحہ، قانون اورسلطنتیں تخلیق کیں لیکن انہوں نے ان چیزوں کی محض بنیاد رکھی، یہ ایسی مادی طاقتیں ہیں جو ان کے سامنے ہی نیست و نابود ہوگئیں۔
لیکن رسول ﷺنے نہ صرف فوج، قانون سازی، سلطنت، قوم ، خاندان بلکہ اس وقت کی آباد دنیا کے ایک تہائی حصے میں لاکھوں لوگوں میں انقلاب برپا کیا، لیکن اس سے بھی زیادہ، انہوں نے دیوتاؤں، مذاہب ، طرزفکر، عقائد اورایمان کے نظریات کوبدل کر رکھ دیا۔
One of my favourite quotes about our beloved Prophet PBUH. pic.twitter.com/ro8pYJbQn5
— Imran Khan (@ImranKhanPTI) October 29, 2020
تبصرے
ایکسپریس میڈیا گروپ اور اس کی پالیسی کا کمنٹس سے متفق ہونا ضروری نہیں۔