اپوزیشن بھارتی طیارے گرانے کی فتح کو متنازعہ کرنا چاہتی ہے شبلی فراز

پیسہ لوٹ کر باہر بیٹھے لیڈرملک کیخلاف زہر اگل رہے ہیں، وفاقی وزیر اطلاعات

پیسہ لوٹ کر باہر بیٹھے لیڈرملک کیخلاف زہر اگل رہے ہیں، وفاقی وزیر اطلاعات۔ فوٹو : فائل

وفاقی وزیر اطلاعات شبلی فراز کا کہنا ہے کہ اپوزیشن بھارتی طیارے گرانے کی فتح کو بھی متنازعہ کرنا چاہتی ہے۔

سینیٹ میں اظہار خیال کے دوران وفاقی وزیر اطلاعات شبلی فراز کا کہنا تھا کہ پشاور واقعہ 19 سال دہشت گردی کے واقعات کا تسلسل ہے، جس اہلیت سے دہشت گردی کیخلاف جنگ لڑی گئی قابل تحسین ہے، دہشت گردی کے خلاف جنگ میں افواج پاکستان کا بڑا کردار ہے تاہم ہمیں مل کر ان سازشوں کا مقابلہ کرنا ہوگا۔


شبلی فراز کا کہنا تھا کہ اپوزیشن والے اتنے اندھے ہو چکے ہیں کہ ملکی سکیورٹی کو داؤ پر لگادیا، ریاست کو کمزور کرنے سے دشمن اپنے مذموم عزائم میں کامیاب ہوگا، ایسا بیانیہ نہیں دینا چاہیے جو ملک میں افراتفری پیدا کرے جب کہ پیسہ لوٹ کر باہر بیٹھے لیڈرملک کیخلاف زہر اگل رہے ہیں لہذا اپوزیشن ملک دشمن بیانیے سے گریز کرے۔

وفاقی وزیر اطلاعات نے کہا کہ اپوزیشن دشمن کے ایجنڈے پر یہ حرکتیں کر رہی ہیں، اپوزیشن بھارتی طیارے گرانے کی فتح کو بھی متنازعہ کرنا چاہتی ہے، آزاد بلوچستان کا نعرہ دشمن کا بیانیہ ہے۔ ان کا کہنا تھا کہ دشمن عناصر سی پیک منصوبوں میں تعطل چاہتے ہیں، سی پیک کو کوئی ڈی ریل نہیں کرسکتا، سی پیک اتھارٹی کو تباہ نہیں کرنے دیں گے۔
Load Next Story