عمران خان کی سونامی ایک کنسرٹ کی مار ہے وزیر قانون پنجاب رانا ثناءاللہ

لاہور کے شہریوں نے عمران خان کی منفی سیاست کو مسترد کر دیا ہے، رانا ثناءاللہ


ویب ڈیسک December 22, 2013
تحریک انصاف کے ایک بھی کارکن کو ریلی میں آنے سے روکا گیا ہو تو سیاست چھوڑ دوں گا، صوبائی وزیر قانون رانا ثنااللہ. فوٹو: ایکسپریس نیوز/فائل

پاکستان مسلم لیگ ن کے رہنما اور وزیر قانون پنجاب رانا ثناءاللہ نے کہا ہے کہ پاکستان تحریک انصاف کا سونامی صرف ایک کنسرٹ کی مار ہے۔

ایکسپریس نیوز سے گفتگو کرتے ہوئے وزیر قانون پنجاب رانا ثناء اللہ کا کہنا تھا کہ لاہور کے شہریوں نے عمران خان کی منفی سیاست کو مسترد کر دیا ہے، آج کئی سیاسی جماعتیں مل کراحتجاج کر رہی ہیں، عمران خان اب بھی ہوش کے ناخن لیں اور وزیراعظم نواز شریف کے ساتھ ملک و قوم کی ترقی میں ساتھ دیں۔

پنجاب حکومت کی جانب سے لاہور کے ریس کورس پارک میں میوزیکل شو کے حوالے سے رانا ثناءاللہ کا کہنا تھا آج چھٹی کا دن ہے اس لئے عوام کو تفریح مہیا کرنے لے لئے میوزیکل پروگرام کا انعقاد کا اہتمام کیا گیا ہے۔ ان کا کہنا تھا کہ تحریک انصاف کے ایک بھی کارکن کو ریلی میں آنے سے روکا گیا ہو تو سیاست چھوڑ دوں گا۔

دوسری جانب پاکستان تحریک انصاف کی مرکزی ترجمان شیریں مزاری کا کہنا تھا کہ لاہور کسی کی جاگیر نہیں، ہم پاکستان کی دوسری بڑی پارٹی ہیں اور احتجاج ہمارا حق ہے، رانا ثناءاللہ گزشتہ ایک ہفتہ سے تحریک انصاف کے خلاف میڈیا میں رونا رو رہے ہیں، پنجاب حکومت رونا دھونا بند کرےاور مہنگائی کے خلاف اقدامات کرے۔

تبصرے

کا جواب دے رہا ہے۔ X

ایکسپریس میڈیا گروپ اور اس کی پالیسی کا کمنٹس سے متفق ہونا ضروری نہیں۔

مقبول خبریں